Nawaiwaqt:
2025-12-14@20:21:07 GMT

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر بنگلادیش پریمئر لیگ کا حصہ بن گئے

اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر بنگلادیش پریمئر لیگ کا حصہ بن گئے

 پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر بنگلا دیش پریمئر لیگ (بی پی ایل) کا حصہ بن گئے۔تفصیلات کے مطابق شعیب اختر ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور کے طور پر بی پی ایل میں نظر آئیں گے۔شعیب اختر نے بطور مینٹور ڈھاکا کیپیٹلز کو جوائن کر لیا ہے۔واضح رہے کہ بنگلا دیش پریمئر لیگ کا آغاز 26 دسمبر (بروز جمعہ) سے ہوگا جس کے لئے کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی این او سیز جاری کئے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

عاطف اسلم کا ڈھاکا میں کنسرٹ اچانک منسوخ

پاکستانی معروف گلوکارعاطف اسلم کا بنگلہ دیش میں 13 دسمبر کو منعقد ہونے والا کنسرٹ اچانک منسوخ ہو گیا۔عاطف اسلم کے شائقین جو کنسرٹ کے لیے بے حد پُرجوش تھے، تقریب کی اچانک منسوخی پر شدید مایوسی اور غصے کا اظہار کر رہے ہیں، ٹکٹوں کی فروخت مکمل ہونے کے باوجود پروگرام کو منسوخ کر دیا گیا جس نے شائقین کی ناراضی میں مزید اضافہ کر دیا۔عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں تصدیق کی اور کہا" ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ ہم 13 دسمبر 2025 کو ڈھاکا میں ہونے والے کنسرٹ میں پرفارم نہیں کر رہے"۔گلوکار کے مطابق کنسرٹ کے منتظمین اور مینجمنٹ مقامی حکام سے ضروری اجازت نامے، سیکیورٹی کلیئرنس اور لاجسٹکس کے انتظامات مکمل کرنے میں ناکام رہے جس کے باعث ان کی شرکت ممکن نہ ہو سکی۔کنسرٹ کی منسوخی کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر شائقین کا شدید ردِعمل سامنے آیا، متعدد افراد نے سوال اٹھایا کہ جب ضروری حکومتی اجازت نامے حاصل نہیں کیے گئے تھے تو پھر ٹکٹوں کی فروخت کیوں کی گئی؟شائقین اس بات پر بھی پریشان ہیں کہ خریدے گئے ٹکٹس کی ریفنڈ پالیسی کیا ہوگی اور رقم کس طریقے سے واپس کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • شعیب اختر بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے، ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور مقرر
  • پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے
  • شایان جہانگیر کی 99 رنز کی شاندار اننگز، دبئی کیپیٹلز کی نائٹ رائیڈرز کے خلاف سنسنی خیز فتح
  • بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا وینٹی لیٹر پر منتقل
  • بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹرپر منتقل
  • عاطف اسلم کا ڈھاکا میں کنسرٹ اچانک منسوخ
  • بنگلادیش میں انتخابات 12 فروری 2026 کو کرانے کا اعلان
  • ڈھاکا میں عاطف اسلم کا کنسرٹ اچانک منسوخ، وجہ کیا بنی؟
  • بنگلادیش میں انتخابات 12 فروری کو کرانے کا اعلان