لاپتہ افراد کیس:صوبائی اور وفاقی حکومت سمیت متعلقہ فریقین سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں صوبائی اور وفاقی حکومت سمیت متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی نے 8 لاپتہ افراد سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ، پولیس فوکل پرسن اور وزارت داخلہ کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومت سمیت متعلقہ فریقین سے لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹس طلب کر لیں۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ جانس خان کیس میں عدالت کو غلط گائیڈ کیا گیا، درخواست گزار لاپتہ نہیں ہے، اس کو لاپتہ ظاہر کیا گیا، درخواست گزار جیل میں تھے اس کی ضمانت بھی ہوئی ہے۔جس پر عدالت نے جانس خان کی گمشدگی سے متعلق دائر درخواست خارج کر دی جبکہ باقی کیسز میں متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: لاپتہ افراد
پڑھیں:
اپردیر :رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی کھائی میں گرگئی، دوساتھیوں سمیت زخمی
شیر جان : اپردیر میں ایم پی اے گل ابراہیم گاڑی کے حادثے میں دوساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے۔
ایم پی اے پی کے 11 گل اِبراہیم کی گاڑی روندیش کے مقام پر گہری کھائی میں گر گئی تھی،تینوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر پہنچادیاگیاہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق ایم پی اے سمیت تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔