اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو وفاقی دارالحکومت میں مظاہرہ کرنے والے افراد سے مذاکرات کر کے احتجاج ختم کرانے کی ہدایت کر دی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ لاپتہ افراد کے خاندانوں کا نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج ختم کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی.

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ایف سکس پٹرول پمپ انتظامیہ کی درخواست پر سماعت کی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ ڈی سی صاحب مظاہرین سے مذاکرات کر کے بتائیں کہ یہاں نہیں بیٹھ سکتے، کیوں راستہ بلاک کیا ہوا ہے ان کا کاروبار ہے.

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے کہا کہ بلوچ یوتھ کونسل والے احتجاج کر رہے ہیں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے استفسار کیا کہ کیا احتجاج کی اجازت دی ہوئی ہے؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ اجازت نہیں ہے، ہم مظاہرین کو منتشر کرتے ہیں لیکن وہ پھر آ جاتے ہیںعدالت نے استفسار کیا کہ انتظامیہ کہاں ہے کیا کر رہی ہے؟ . عدالت نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت دی کہ آپ سنجیدہ اقدامات لیں جو آپ نے کیا یہ ناکافی ہے آپ نے دوسرے فریق کی پراپرٹی کا تحفظ کرنا ہے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ کس قانون کے تحت آپ دوسرے فریق کی پراپرٹی بلاک کر رہے ہیں؟ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ ہم انہیں احتجاج کیلئے متبادل جگہ دے سکتے ہیں.

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ ڈی سی صاحب ان سے مذاکرات کریں کہ آپ یہاں نہیں بیٹھ سکتے، دو ہفتے بعد آئندہ سماعت پر بغیر کسی ناکامی کے رپورٹ جمع کرائیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی سے مکالمہ کیا کہ پندرہ دن کا کہا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ پندرہ دن بعد ہی واپس آئیں، اس پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ نہیں سر ہم فوری کریں گے وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہمارا کاروبار رکا ہوا ہے، جلد کارروائی کی ڈائریکشن دی جائے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے کہ ڈائریکشن دے دی ہے، یہ نہیں ہے کہ نوالہ آپ کے منہ میں دے دیا جائے.

دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں صوبائی اور وفاقی حکومت سمیت متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی نے 8 لاپتہ افراد سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ، پولیس فوکل پرسن اور وزارت داخلہ کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے. عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومت سمیت متعلقہ فریقین سے لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹس طلب کر لیں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ جانس خان کیس میں عدالت کو غلط گائیڈ کیا گیا، درخواست گزار لاپتہ نہیں ہے، اس کو لاپتہ ظاہر کیا گیا ہے، درخواست گزار جیل میں تھے اس کی ضمانت بھی ہوئی ہے جس پر عدالت نے جانس خان کی گمشدگی سے متعلق دائر درخواست خارج کر دی جبکہ باقی کیسز میں متعلقہ فریقین سے جواب طلب کر لیا. 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ایڈووکیٹ جنرل لاپتہ افراد اسلام آباد ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عدالت نے

پڑھیں:

ڈی جی خان: مردہ جانوروں کا 30 من گوشت برآمد، 4 افراد گرفتار

— فائل فوٹو

اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان نے شہر کے مختلف علاقوں میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مضر صحت گوشت برآمد کرلیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ مردہ جانوروں کا گوشت ہوٹلوں میں سپلائی کیا جارہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران مردہ جانوروں کا 30 من گوشت برآمد کر کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچ کا قتل ہو یا پنجابی کا قابل مذمت ہے، مولانا ہدایت الرحمان
  • بلوچ کا قتل ہو یا پنجابی کا قابل مذمت ہے: مولانا ہدایت الرحمٰن
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈپٹی کمشنر کو مظاہرین سے مذاکرات کر کے احتجاج ختم کرانے کی ہدایت
  • خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ میں کارروائی جزوی معطل
  • اسلام آبا ہائیکورٹ کا بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاج ختم کرانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو مظاہرین سے مذاکرات کا حکم
  • یمن کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 54 تارکین وطن جاں بحق، درجنوں لاپتہ
  • ڈی جی خان: مردہ جانوروں کا 30 من گوشت برآمد، 4 افراد گرفتار
  • اسلام آباد میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے ججز کی ڈیوٹی کا روسٹر جاری