Nawaiwaqt:
2025-08-04@12:42:20 GMT

حج سکیم کے تحت رجسٹریشن، 4 لاکھ 55 ہزار درخواستیں موصول

اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT

حج سکیم کے تحت رجسٹریشن، 4 لاکھ 55 ہزار درخواستیں موصول

 وزارت مذہبی امور کی جانب سے شروع کئے گئے حج رجسٹریشن کے عمل میں ملک بھر سے 4 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروا لی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق اس سال بھی حکومت نے دو حج پیکجز کا اعلان کیا ہے جن میں ایک طویل مدتی اور دوسرا مختصر مدتی حج پیکج شامل ہے، طویل مدتی حج پیکیج 38 سے 42 دنوں پر مشتمل ہو گا جبکہ مختصر یا شارٹ حج پیکج 20 سے 25 دن کے قیام پر مبنی ہو گا۔حج اخراجات کی ادائیگی دو اقساط میں وصول کی جائے گی، طویل مدتی حج کے خواہشمند افراد کو درخواست کے ساتھ ابتدائی طور پر 5 لاکھ روپے جبکہ شارٹ پیکج کے لیے 5 لاکھ 50 ہزار روپے جمع کرانا ہوں گے، پیکج کی دوسری قسط نومبر 2025 میں وصول کی جائے گی۔اس سال سرکاری حج سکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے جبکہ نجی حج سکیم کے لیے 60 ہزار افراد کو کوٹہ فراہم کیا جائے گا۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ درخواست دہندگان کی قرعہ اندازی مقررہ وقت پر کی جائے گی اور منتخب افراد کو بروقت اطلاع دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حکومت کا غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنےکا فیصلہ

 وفاقی حکومت نے غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ساڑھے 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین سے سوا لاکھ کا حج کوٹہ مکمل نہ ہونے کا خدشہ ہے اس لیے وزارت مذہبی امورنےکم درخواستوں کے خدشے پر غیر رجسٹرڈ عازمین کو موقع دینےکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستوں کی وصولی کل پیرسےشروع کی جائےگی، رجسٹرڈ عازمین سرکاری اسکیم کے تحت درخواستیں 4 سے 9 اگست تک جمع کرا سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ عازمین سے درخواستوں کی وصولی 11 سے 16اگست تک جاری رہے گی، درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیےکی بنیاد پر وصول کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق حج درخواستوں کے لیے موقع رجسٹرڈ عازمین کو دیا جائے گا، 38 سے 42 روزہ حج کے لیے 5 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے جبکہ 20 سے 25 روزہ مختصر حج کی پہلی قسط کے طور پر ساڑھے 5 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • آج سے عازمین حج سے واجبات کی وصولی کا آغاز
  • سڈنی کے ہاربر برج پر فلسطین کے حق میں تاریخی احتجاج، 3 لاکھ افراد کی شرکت
  • حکومت کا غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ
  •  حکومت کا غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنےکا فیصلہ
  • حج 2026 :غیر رجسٹرڈ افراد بھی درخواست دے سکیں گے
  • سرکاری سکیم کےتحت عازمین سےحج اخراجات وصول کرنیکافیصلہ
  • رجسٹرڈ عازمین سے حج کوٹہ اس بار بھی مکمل نہ ہونے کا خدشہ، حکومت کا غیر رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کی آسان قرض سکیم،کاروباری افراد کیلئے بڑی خوشخبری