شہری خرم شاہ کی بازیابی کا معاملہ لاپتہ افراد کمیشن میں بھیجنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
— فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ نے شہری خرم شاہ کی بازیابی کا معاملہ لاپتہ افراد کمیشن میں بھیجنے کا حکم دے دیا۔
عدالت میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاپتہ شہری ذوالفقار، مہران، شاہ جہاں اور سارنگ واپس آگئے ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ذوالفقار میرانی پولیس اہلکار ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ دماغی مسائل کی وجہ سے گھر سے نکل گیا تھا۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کیس میں اٹارنی جنرل، وزارت داخلہ، دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے رپورٹس طلب کر لی۔
لاپتہ شہری اسد اللّٰہ کی گرفتاری پولیس نے ظاہر کر دی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسے پولیس نے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمہ ختم کیا جائے۔
اس پر عدالت نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی درخواست پر آپ مقدمہ ختم کرنے کی استدعا کیسے کر رہے ہیں؟ آپ کی درخواست بازیابی سے متعلق تھی جو اب غیر مؤثر ہو چکی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: درخواست گزار کے وکیل نے لاپتہ افراد کی
پڑھیں:
کوہستان اسکینڈل؛ پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو سید مہتاب شاہ کی گرفتاری سے روک دیا
پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے کوہستان اسکینڈل میں نیب کو نامزد ملزم سید مہتاب شاہ کی گرفتاری سے روک دیا۔
جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے نیب نوٹس کے خلاف سید مہتاب شاہ کی دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
وکیل درخواست گزار سید قیصر علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ درخواست گزار پراپرٹی ڈیلر ہے اور نیب نے نوٹس جاری کیا ہے، نیب نے پراپرٹیز بھی سیل کی ہیں۔
جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ نیب نے وارنٹ جاری کیا ہے؟ اسپیشل پراسیکیوٹر نیب ارباب کلیم اللہ نے بتایا کہ نیب نے نوٹس جاری کیا ہے، وارنٹ ابھی تک جاری نہیں کیا۔
قیصر علی شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار نیب کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے لہٰذا نیب درخواست گزار کو گرفتار نہ کریں۔
عدالت نے ہدایت کی کہ نیب آپ کو بلائے تو آپ جا کر تفتیش میں تعاون کریں، آپ کو گرفتار نہیں کریں گے۔
پشاور ہائیکورٹ نے نیب کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی۔