باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے 8 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سلارزئی میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث آنے والے سیلابی ریلے میں 8 افراد جاں بحق، 4 زخمی اور 17 لاپتہ ہوگئے، ریسکیو حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باجوڑ امجد خان کی نگرانی میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے علاقے میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی، راستہ بند ہونے سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی آبادی اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب لوئر دیر میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، سوری پاؤ میں مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی، جبکہ دو زخمی ہیں، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ رات گئے بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی تھی، ملبے تلے 7 افراد دب گئے تھے، 2 زخمیوں کو تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دریائے پنجکوڑہ اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، جبکہ سیلابی ریلے سے اوڈیگرام کا رابطہ پل شدید متاثر ہوا، جس سے ٹریفک کا نظام مفلوج ہو گیا۔ سیلابی پانی میں پھنسے 25 سیاحوں کو رات گئے ریسکیو کر لیا گیا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کلاؤڈ برسٹ
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔