کراچی کے علاقے کورنگی مدینہ کالونی میں ایک نوجوان اپنی شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔ لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت جہانزیب کے نام سے ہوئی ہے جس کی ایک روز قبل شادی تھی۔

اہل خانہ کے مطابق جہانزیب شادی کے روز شام پانچ بجے دلہا بننے کی تیاری کے لیے قریبی سیلون گیا تھا، تاہم وہ واپس نہ آیا۔ جہانزیب کا موبائل فون بھی گھر پر ہی موجود تھا۔ اس واقعے کی اطلاع اس کے بھائی وسیم نے زمان ٹاؤن تھانے کو دی۔

اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جہانزیب کو اغواء کرلیا گیا ہے۔ وسیم کے مطابق جہانزیب ایک نجی فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے اور اپنی شادی کے حوالے سے بہت پُرجوش تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گمشدگی کی درخواست موصول ہوگئی ہے اور نوجوان کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ایس ایچ او نفیس الرحمن کے مطابق اہل خانہ سے رابطے میں ہیں اور واقعے کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ اہل خانہ اپنے پیارے کی بازیابی کے لیے پریشان ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اہل خانہ شادی کے

پڑھیں:

کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے علاقے پاک کالونی میں کے ایم سی کٹ کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں سے ایک مدثر عرف ساوا عرف خوف کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم شاہزیب عرف شاھو کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور گارڈن کے علاقے سے چھینی گئی 125 موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے نعیم ڈاڈا گروپ سے ہے جو کراچی میں منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم، اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

ملزم مدثر کا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آ چکا ہے جو اس سے قبل بھی چار مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، گلشن معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
  • کراچی: کورنگی سے لاپتہ ہوکر گھر واپس آنے والے دلہے کا ابتدائی بیان سامنے آگیا
  • کراچی، 11 سالہ بچی کی پراسرار ہلاکت، گلا گھونٹ کر قتل کیے جانے کا انکشاف
  • کراچی، پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان گرفتار
  • کورنگی میں غیر ت کے نام پرخاتون چھریوں کے وار سے قتل
  • کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر  قتل کردیا
  • شادی کے دن لاپتا ہونے والے نوجوان کی واپسی، ‘زبردستی’ کے رشتے سے بھاگ کر سڑکوں پر پھرنے کا انکشاف
  • کراچی: شادی والے دن لاپتہ ہونیوالا دلہا واپس لوٹ آیا، پولیس
  • کراچی: شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
  • کراچی، شادی کے دن پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا