Express News:
2025-11-03@00:10:26 GMT

حافظ آباد میں کم عمر بچی کی شادی کی کوشش ناکام

اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT

لاہور:

حافظ آباد میں کم عمر بچی کی شادی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ 

چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن یونٹ حافظ آباد کو بچی کی کم عمری کی شادی کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو فوری تحویل میں لے لیا۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ تحویل میں لی گئی کمسن بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کم عمری کی شادی کی روک تھام کیلئے چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر فوری اطلاع کریں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر

 اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔ حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔ اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان میں کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام
  • ملتان کسٹمز کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام،کروڑوں کا مال برآمد
  • تربت میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 29 غیرملکی شہری گرفتار
  • بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر
  • امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
  • امریکا, دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
  • اسموگ کی صورتحال مزید خراب، فضائی آلودگی میں فیصل آباد کا پہلا نمبر