Express News:
2025-09-17@21:32:30 GMT

جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر لاہور پہنچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT

لاہور:

جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے سلسلے میں لاہور پہنچ گئی ہے، جہاں وہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے) سیریز کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے مطابق تینوں میچز لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا ون ڈے میچ 16 ستمبر کو ہوگا، دوسرا 17 ستمبر کو جبکہ تیسرا اور آخری میچ 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

لاہور آمد کے بعد جنوبی افریقی ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ چند روزہ پریکٹس سیشن کے بعد میدان میں اترے گی۔

دونوں ٹیموں کی تیاریاں عروج پر ہیں اور کوچنگ اسٹاف کی جانب سے کھلاڑیوں کو بھرپور ٹریننگ دی جا رہی ہے تاکہ سیریز کے دوران بہترین کھیل پیش کیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

‎چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ھاؤ کی صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول سے ملاقات

سٹی 42 : ‎چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ھاؤ کی صدر مملکت آصف علی زرداری اور خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی۔ 

‎مس ھاؤ نے پاکستان کے ساتھ اسی نوعیت کا چیمبر قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ‎صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول نے مس ھاؤ کی تجویز کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ 

صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ ‎ایسا چیمبر پاک چین اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے راستے کھولے گا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف  حجاز مقدس کے سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچ گئے
  • وزیراعظم کا سہ ملکی دورہ شروع،سعودی عرب پہنچ گئے
  • ویمنز ون ڈے: سدرہ امین کی سنچری رائیگاں، جنوبی افریقہ 8 وکٹ سے فتحیاب
  • وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 26 ستمبر کو ملاقات کا امکان
  • لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیمیں پہلے ون ڈے میچ میں مدمقابل
  • پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ، پراعتماد بلے بازی جاری
  • شہباز شریف 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے
  • پاکستانی خواتین کی ورلڈ کرکٹ کپ پر نظریں: منگل سے شروع ہونے والی جنوبی افریقہ سیریز کی تیاری اہم موقع ہے، کپتان فاطمہ ثنا
  • ‎چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ھاؤ کی صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول سے ملاقات
  • مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف لندن روانہ