انگلینڈ کے سابق کپتان نے بابر اعظم کو بہترین کرکٹر قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے بابر اعظم کو پسندیدہ پاکستانی کرکٹر قرار دیا ہے۔
معروف بلے باز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے قومی ٹیم کے سابق قائد کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بتایا کہ پاکستانی کرکٹرز میں بابر اعظم ہمیشہ سے اُن کے پسندیدہ کھلاڑی رہے ہیں۔
پیٹرسن نے کہا کہ بابر اعظم کی تمام فارمیٹ (ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی 20) میں مستقل مزاجی اور صلاحتیں ناقابل یقین اور قابل تعریف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بابر ایک منفرد اور باصلاحیت کرکٹر ہے جس کے پاس تکنیک اور مستقل مزاجی ہے اور اسی چیز کی وجہ سے وہ آج دنیا کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے سابق
پڑھیں:
جیڈ اسپینس انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے پہلے مسلم فٹبالر بن گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)ٹوٹنہم ہاٹسپر کے دفاعی کھلاڑی جیڈ اسپینس نے بین الاقوامی فٹبال میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے انگلینڈ کی سینئر فٹبال ٹیم کی نمائندگی کرنے والے پہلے مسلم کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔منگل کے روز بلغراد میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں جیڈ اسپینس نے میزبان سربیا کے خلاف میدان سنبھالا۔انہوں نے 69 ویں منٹ میں چیلسی کے کھلاڑی ریس جیمز کی جگہ انگلش ٹیم کا حصہ بن کر یہ تاریخی موقع حاصل کیا۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 25 سالہ اسپینس کا کہنا تھا کہ مجھے واقعی حیرت ہوئی، کیونکہ مجھے علم نہیں تھا کہ میں پہلا مسلمان ہوں جو انگلینڈ کی سینئر ٹیم کے لیے کھیل رہا ہوں، یہ میرے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔اسپینس کی انگلینڈ ٹیم میں شمولیت برطانوی مسلمانوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے، جو ملک کی کل آبادی کا تقریباً 6 فیصد ہیں، تاہم پروفیشنل فٹبال میں ان کی نمائندگی انتہائی محدود ہے۔