Express News:
2025-11-03@07:00:35 GMT

ساف انڈر-17 فٹبال چیمپئن شپ 2025 کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سری لنکا میں 15 سے 27 ستمبر تک ہونے والی ساف انڈر-17 چیمپئن شپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ہیڈ کوچ سید ناصر اسماعیل نے حتمی اسکواڈ کی منظوری دی۔

انڈر17 کے ہیڈ کوچ ناصر اسماعیل نے کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ 540 کھلاڑیوں میں سے 35 کا ٹرائلز کے بعد انتخاب ہوا۔کپتان عبدالصمد سمیت 4 کھلاڑی پچھلی انڈر 17 ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔جذبہ اور کمیٹمنٹ ہماری اصل طاقت ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں کا مقصد بہتر سے بہتر رزلٹ لانا ہے۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو بھوٹان کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 19 ستمبر کو مالدیپ کے خلاف ہوگا جبکہ گروپ مرحلے کا آخری  میچ 22 ستمبر کو بھارت کے خلاف شیڈول ہے۔

اسکواڈ میں گول کیپرز: سمر رزاق، خلیل جبران اور عادل علی خان، ڈیفینڈرز: ندیم حسین، محمد عالم، محمد مسعود، محمد زبیر، شاہد انجم، عابث رضا اور عزیزاللہ، مڈفیلڈرز: مصطفیٰ اصرار، عبدالصمد، ابراہیم آصف، محمد طلحہ، ہارون رشید، محمد عیسیٰ اور سعد ٹوانہ، فارورڈز: محمد عبداللہ، منصور احمد، حسنین ولی رضا، محمد اویس، حمزہ یاسر اور سید شہرام شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد

یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز

جدہ(رپورٹ: خالد نواز چیمہ) پاکستانی کمیونٹی کی معروف و ہر دلعزیز شخصیت، سابق مشیر برائے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری اظہر عباس وڑائچ کے ماموں و سسر چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم (مرحوم ساکن ٹھٹھہ فقیراللہ، وزیر آباد) کے انتقال پر یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے ایک پُراثر اور باوقار تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا


یہ نشست جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز رہنماؤں،پاکستاں قونصلیٹ کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور صحافتی برادری کی نمایاں موجودگی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں قونصل جنرل پاکستان جدہ خالد مجید، قونصلیٹ کے سینئر افسران، سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین، صدر انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد مرحوم چوہدری عطا محمد چیمہ کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔ شرکائے تقریب نے مرحوم کی دینی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہایت نیک، ملنسار اور خداترس شخصیت کے مالک تھے، جن کی وفات سے ایک مخلص بزرگ سے محروم ہوگئیے ہے۔
قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے اظہارِ خیال میں کہا کہ پاکستانی کمیونٹی ہمیشہ دکھ سکھ میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی رہتی ہے، اور یہی اتحاد ہماری سب سے بڑی قوت ہے۔ انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
چوہدری اظہر وڑائچ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ “میں دل کی گہرائیوں سے تمام دوستوں، کمیونٹی رہنماؤں اور قونصلیٹ کے افسران کا ممنون ہوں جنہوں نے میرے خاندانی غم کو اپنا سمجھ کر جس خلوص اور محبت کا اظہار کیا، وہ میں کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ جدہ کی پاکستانی کمیونٹی کا یہ جذبہ قابلِ فخر ہے۔
آخر میں شرکائے تقریب نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔
اللہ رب العزت مرحوم چوہدری عطا محمد چیمہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اُن کے اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعیسائیوں کے قتل عام کا الزام: ٹرمپ کا نائیجیریا میں فوجی کارروائی کیلئے تیاری کا حکم بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب خطے میں کسی نے بدمعاشی ثابت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا: ملک احمد خان بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں کا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ ڈی جی این سی سی آئی اے نے ضبط تمام جائیدادوں،گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ایشیز سیریز اہم قرار، آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے پاکستانی امیدوں کا چراغ پھر روشن ہونے لگا
  • آئی بی اےسکھر ، ایم ڈی کیٹ 2025 ٹیسٹ کے حتمی نتائج کا اعلان
  • پاکستانی ویزا 24 گھنٹوں میں مل جاتا ہے، براہ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے: بنگلا دیشی ہائی کمشنر
  • یارانِ جدہ گروپ کی جانب سے چوہدری عطا محمد چیمہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی نشست کا انعقاد
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے
  • محمد آصف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے
  • مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں: رضوان سعید شیخ
  • پاکستان کو جنگ نہیں بلکہ بات چیت کے ذریعے تعلقات بہتر بنانے چاہییں، پروفیسر محمد ابراہیم
  • چین کا بڑا اعلان: پاکستانی خلا باز جلد چینی اسپیس اسٹیشن پر جائیں گے