سی ڈی اے انتظامیہ ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، چوہدری محمد یسین WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں کے تحت سی ڈی اے انتظامیہ ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے اس سلسلے میں متعددبار سی ڈی اے انتظامیہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی جواب جمع کروایا کہ جلد سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹوں کی قر عہ اندازی کروائی جائے گی لیکن اس فیصلے پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا گیا

سی ڈی اے مزدو ریونین کی سنیئر قیادت نے بھی کئی بار چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا،ممبراسٹیٹ طلعت محمودگوندل اور متعلقہ حکام سے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کے لیے درخواست کی لیکن سی ڈی اے انتظامیہ آج تک عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد سے گریزاں ہے اس سلسلے میں سی ڈی اے مزدور یونین کی طرف سے سولہ ستمبربروزمنگل کو ہونے والے احتجاج کے حوالے سے سی بی اے کمیٹی پارلیمنٹ لاجز اینڈ ہاسٹل کے زیر اہتمام میٹنگ کاانعقاد کیا گیا جس میں سی ڈی اے مزدو ریونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین،اسدمحمود،راجہ رئیس سمیت دیگرعہدیداران اور ملازمین نے کثیر تعدادمیں شرکت کی،اس موقع پرخطا ب کرتے ہوئے چوہدری محمد یسین نے کہا کہ پلاٹ ہماراحق ہے اور ریاست کی ذمہ داری بھی ہے،

سی ڈی اے انتظامیہ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح اقدامات کے باوجود سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کرنے سے قاصر ہے اور تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے جس کی وجہ سے سی ڈی اے ملازمین میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے،اس موقع پر پارلیمنٹ لاجز اینڈ ہاسٹل کے ایگزیکٹوچیئرمین سلطان بہادر،چیف آرگنائزرراجہ شکیب الرحمان،چیئرمین ساجد رشید،صدرچوہدری نثار،جنرل سیکرٹری قاری عمردراز،بابر حسین اعوان،حاجی عبدا لصبور،اظہر حسین،ملک محمد حنیف و دیگر نے کہا کہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے سلسلے میں دی گئی احتجاجی کال میں تمام ملازمین بھرپورشرکت کریں گے تاکہ ہم انتظامیہ کو یہ بتاسکیں کہ مزدورطاقت ہیں اور وہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے کی جانب سے نالوں اور آبی گزر گاہوں پر پلاٹ الاٹ کرنے کا انکشاف سی ڈی اے کی جانب سے نالوں اور آبی گزر گاہوں پر پلاٹ الاٹ کرنے کا انکشاف اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی اور اہلیت کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر صدر مملکت آصف علی زرداری 12ستمبر سے چین کا 10روزہ دورہ کرینگے سی ڈی اے کا سواں گارڈن ہاؤسنگ اسکیم کو شوکاز نوٹس جاری،تفصیلات سب نیوز پر ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران اور اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم جلالپور پیر والا بڑے سیلابی ریلے کی زد میں آگیا، ہنگامی بنیادوں پر لوگوں کا انخلاء جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ملازمین کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کرنے تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے سی ڈی اے انتظامیہ چوہدری محمد یسین اسلام آباد ہائی ہائی کورٹ سب نیوز

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کیلیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں بڑا اضافہ

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں 85 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی سفارش پر اضافہ کیا گیا، جسے وفاقی کابینہ نے سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظور کیا۔

نئی ہاؤس رینٹ سیلنگ کی شرحیں یکم نومبر 2025 سے نافذ ہوں گی۔

اضافہ وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور ان کے ماتحت و ذیلی دفاتر کے ملازمین پر لاگو ہوگا۔ اس فیصلے کا اطلاق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں ہوگا۔

وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے مطابق گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں یکساں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی رہائشی اخراجات کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون رکن اور ان کے شوہر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیلی کام کمپنیوں کی کمپٹیشن کمیشن کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں
  • سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتظامی تقرریاں، متعدد ڈپٹی رجسٹرارز کو اضافی چارجز تفویض
  • سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتظامی تقرریاں، متعدد ڈپٹی رجسٹرارز کو اضافی چارجز تفویص
  • سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری
  • سرکاری ملازمین کیلیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں بڑا اضافہ
  • 190 ملین پاؤنڈ: سیشن جج کی تعیناتی چیلنج کرنے کا کیس نومبر کے دوسرے ہفتے میں لگانے کی ہدایت