آئیوری کوسٹ میں دریائی گھوڑے کا کشتی پر حملہ، 11 افراد لاپتہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
ابیدجان: مغربی افریقہ کے ملک آئیوری کوسٹ میں ایک افسوسناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک دریائی گھوڑے (hippopotamus) نے اچانک ایک کشتی پر حملہ کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے کہا کہ کشتی معمول کے سفر پر تھی اور اس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے کہ اچانک ایک بھاری بھرکم دریائی گھوڑے نے کشتی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کشتی الٹ گئی۔ واقعے کے بعد مسافر دریا کے تیز پانی میں بہہ گئے۔ کچھ افراد کو موقع پر ہی ریسکیو کر لیا گیا تاہم 11 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
واقعے کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے، مقامی غوطہ خور اور سیکیورٹی ادارے دریا اور اس کے اطراف میں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، دریا میں موجود دریائی گھوڑوں کی بڑی تعداد اور ان کے ممکنہ خطرات کے باعث سرچ آپریشن کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مقامی انتظامیہ نے عوام کی حفاظت کے پیش نظر کشتی رانی کے تمام غیر ضروری سفر فی الحال معطل کر دیے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
اس غیر معمولی حادثے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور شہریوں میں دریا کے قریب جانے سے گریز کیا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن مکمل ہونے تک عوام کو دریا کے اطراف محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے، بہت جلد لاپتہ افراد کو ڈھونڈ لیا جائے گا، تجربے کار افرادٹیموں میں شامل ہیں۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کراچی: شادی والے دن لاپتہ ہونیوالا دلہا واپس لوٹ آیا، پولیس
اسکرین گریبکراچی کے ضلع کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی میں شادی والے دن لاپتہ ہونے والا دولہا اپنے گھر واپس لوٹ آیا۔
پولیس کے مطابق جہانزیب سے گمشدگی سے متعلق زمان ٹاؤن تھانے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ آیا وہ اپنی مرضی سے گیا تھا یا پھر اس کو کسی نے اغواء کیا تھا۔
دوسری جانب دولہے کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ابھی ہم کچھ تفصیل نہیں بتا سکتے۔
جہانزیب کے اہل خانہ کے مطابق اِن کے بیٹے کی حالت ابھی کچھ بتانے کے قابل نہیں ہے، فی الحال جہانزیب کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں لگ رہی۔
پولیس کے مطابق جہانزیب کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ زمان ٹاؤن میں والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 11 ستمبر کو شادی کے روز دولہا پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا، دولہے کے والد، مدعی نے پولیس کو بتایا کہ جہانزیب کی بارات 11 ستمبر کو جانی تھی، شادی کے روز وہ شام 6 بجے کورنگی نمبر چار پر واقعے سیلون جانے کے لیے موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا تھا، شام تقریباً ساڑھے 7 بجے سیلون سے تنویر نامی شخص کی کال آئی جس نے بتایا کہ جہانزیب تاحال سیلون نہیں پہنچا ہے۔
فون کال کے بعد جہانزیب کی تلاش شروع کی گئی، جہانزیب کا زیر استعمال موبائل فون بھی گھر پر موجود تھا۔