data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: بھارت نے روزگار کی غرض سے سمندر میں جانے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو حراست میں لے کر ان کی کشتی بھی ضبط کرلی۔

ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ نے اس گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زیرِ حراست تمام ماہی گیر کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے رہائشی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار کیے گئے ماہی گیر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور سبھی معاشی مجبوری کے باعث روزگار کی تلاش میں سمندر کا رخ کر رہے تھے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارت میں مائیکروسافٹ کی تاریخی سرمایہ کاری، ایشیا میں سب سے بڑا منصوبہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے بھارت میں 17.5 بلین ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے، جو ایشیا میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔

کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ نڈیلا نے 9 دسمبر 2025 کو یہ اعلان بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔

اس سرمایہ کاری کا مقصد AI انفراسٹرکچر کی تعمیر، ڈیٹا سینٹرز اور کلاؤڈ سروسز کی توسیع، ہنر مندی کے پروگرام، اور ADVANTA(I)GE انڈیا کے ذریعے لاکھوں افراد کو AI میں تربیت دینا ہے۔ اس کے علاوہ خودمختار AI صلاحیتوں کی ترقی بھی سرمایہ کاری کے اہداف میں شامل ہے۔

ستیہ نڈیلا نے ہندوستان میں AI کی تیز رفتار اختراع پر زور دیتے ہوئے ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے حکومت کے ساتھ شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

متعلقہ مضامین