data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (رپورٹ: واجد حسین انصاری) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی لیڈرز نے کہا ہے کہ ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کے بڑھتے ہوئے حادثات میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین اور عوام میں جو لاوا پک رہا ہے وہ کسی بھی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔ سندھ حکومت ڈمپرز اور ٹینکر مافیا کی سرپرستی کررہی ہے،اور ٹرانسپورٹ مافیا کو لگام دینے سے گریزاں ہے ،کراچی کی سڑکیں موئن جو ڈارو کا نقشہ پیش کررہی ہیں اور لوگوں سے ای چالان امریکا اور لندن والے لیے جارہے ہیں۔ ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی چیخوں پر سندھ حکومت کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جماعت اسلامی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر محمد فاروق فرحان نے کراچی میں ڈمپرز اور واٹر ٹینکر ز کے تیزی سے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور ان کے نتیجے میں نوجوانوں اور بچوں کی ہلاکتوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حادثات پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، سندھ حکومت ٹرانسپورٹ مافیا کو لگام دینے کے بجائے ان کی سرپرستی کررہی ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں ڈپرز اور واٹر ٹینکرز دندناتے پھررہے ہیں اور روزانہ موٹر سائیکل سواروں کو کچل رہے ہیں جبکہ حکومت سندھ اپنی روایتی بے حسی کے مظاہرہ کررہی ہے محمد فاروق فرحان نے مزید کہا کہ پیپلز پار ٹی کی سندھ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ امن وامان کے قیام ٹرانسپورٹ مافیا کو لگام دینے اور ٹریفک حادثات کی روک تھام میں ناکام ہوچکی ہے اور اپنا حق حکمرانی کھو چکی ہے۔محمد فاروق فرحان نے کہا کہ ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کے بڑھتے ہوئے حادثات میں شہریوں کی ہلاکتوں پر جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور عوام میں حکومت کے خلاف جو لاوا پک رہا ہے وہ کسی وقت بھی آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے ، فاروق فرحان نے کہا کہ حکومت کی توجہ ٹرانسپورٹ مافیا کو لگام دینے کے بجائے ای چالان اور بھاری جرمانوں پر مرکوز ہے حکومت ان مافیاز کو تحفظ فراہم کررہی ہے حکومت کی بے بسی نے عوام میں شدید اشتعال پیدا کردیا ہے۔محمد فاروق فرحان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ٹرانسپورٹ مافیا کو لگام دے ، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے، ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز مافیا کو قانون کا پابند کرے۔سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شبیر قریشی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ڈمپرز و ٹینکرز مافیا کی سرپرستی کررہی ہے کراچی میں جرائم کی وارداتیں عروج پر ہیں سندھ حکومت نے ڈمپر مافیا کو بے لگام کیا ہوا ہے اور ان کو کھلی چھٹی دی ہوئی ہے یہ روزانہ موٹر سائیکل سواروں کو کچل رہے ہیں، نہ ان کے چالان ہورہے ہیں اور نہ ہی ان کو سزائیں مل رہی ہیں شبیر قریشی نے کہا کہ کراچی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں موئن جو ڈاروکا نقشہ پیش کررہی ہیں اور لوگوں سے ای چالان امریکا اور لندن والے لیے جارہے ہیں ، سارے قائدے قانون صرف موٹر سائیکل سواروں پر لاگو ہیں جبکہ ڈمپر مافیاز قانون سے ماورا ہیں میں حکومت اس دہرے معیار کی مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہر یوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جارہے ہے حکومت اپنی روایتی بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے شبیر قریشی نے کہا کہ میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ڈمپرز اور ٹینکر مافیاز کو قانون کے دائرے میں لائے ، ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کرے ، شہری علاقوں میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کی جائے۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر افتخار عالم نے شہر میں بڑھے ہوئے ٹریفک حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز دندناتے پھر رہے ہیں ، اور روزانہ موٹر سائیکل سواروں اور راہ گیروں کو کچل رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے جو لمحہ فکریہ ہے ان حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی چیخوں پر سندھ حکومت کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک اور قابل مذمت ہے حکومت آخر کب جاگے گی ؟افتخار عالم نے مزید کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر موت رقص کررتی ہوئی نظر آرہی ہے ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز مافیاز روزانہ موٹر سائیکل سواروں کو کچل رہے ہیں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے سندھ حکومت کب ذمے داری لے گی انہوں نے کہا کہ کراچی میں ای چالان کی بھرمار ہے شہریوں سے اب تک 70کروڑ سے زائد جرمانے وصول کیے جاچکے ہیں ، مگر ڈمپر اور ٹینکرز مافیا آج بھی آزاد ہیں ان کے خلاف کارروائی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

 

واجد حسین انصاری.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: روزانہ موٹر سائیکل سواروں ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز محمد فاروق فرحان نے سندھ اسمبلی میں ٹینکرز مافیا ٹریفک حادثات کہا کہ کراچی جاں بحق ہونے سندھ حکومت کے لواحقین حادثات میں کراچی میں نے کہا کہ کہا ہے کہ کررہی ہے ہے حکومت حکومت کی عوام میں حکومت ا ہیں اور

پڑھیں:

آل لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام یونین کی اراکین اپنے مطالبات کے لئے پریس کلب پرمظاہرہ کررہی ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • آل لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام یونین کی اراکین اپنے مطالبات کے لئے پریس کلب پرمظاہرہ کررہی ہیں
  • کراچی میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے خلوص نیت کے ساتھ کوشاں ہے، ضیاء لنجار
  • جماعت اسلامی کا  ہیوی ٹریفک حادثات اور ای چالان کیخلاف 13 دسمبر کو دھرنے کا اعلان
  • قومی اسمبلی میں پی پی کی حکومت پر تنقید، پی ٹی آئی کا عمران خان کی تصاویر اٹھا کراحتجاج
  • اتحادی قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے پر حکومت سے ناراض، نامناسب چال: آصفہ بھٹو
  • قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کا شورشرابہ،اجلاس احتجاج کی نذر
  • ڈمپر و ٹینکر مافیا کو لوگوں کو قتل کرنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے، کاشف سعید شیخ
  • قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی حکومت پر تنقید،پی ٹی آئی کاعمران خان کی تصاویر اٹھاکراحتجاج،نعرےبازی
  • قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی حکومت پر تنقید،پی ٹی آئی کاعمران خان کی تصاویر اٹھاکراحتجاج،نعرےبازی