میئر کراچی کا گٹر کے ڈھکن و اسٹریٹ لائٹس کیلئے ہر یو سی کو 1 لاکھ ماہانہ دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب : فائل فوٹو
کراچی میں مین ہول کورز اور اسٹریٹ لائٹس کی ٹوٹ پھوٹ کے معاملے پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گٹر کے ڈھکن اور اسٹریٹ لائٹس کیلئے ہر یوسی کو 1 لاکھ روپے ماہانہ دینے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ نئے نظام کے تحت ہر یونین کمیٹی کو پہلے ہی 5 لاکھ روپے دیے جاتے تھے، دی جانے والی رقم کا بنیادی مقصد گلی محلوں کے مسائل کو حل کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شہر کی بہت سی یوسیز نے دی جانے والی اس رقم کا درست استعمال کیا ہے، متعدد علاقوں سے رقم ناکافی ہونے اور تنخواہوں میں خرچ ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔
کے ایم سی میں گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ گٹر کے ڈھکن وہ یا ڈپٹی میئر سلمان مراد نہیں چراتے ہیں۔
میئر کراچی نے کہا کہ یہ معاملہ قیادت کے سامنے رکھا اور سندھ حکومت نے شیئر بڑھا کر 12 لاکھ روپے کیا ہے، یہ رقم روزمرہ مسائل کے حل کیلئے دی گئی، مگروہ نتائج حاصل نہ ہو سکے جن کی توقع تھی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نیپا سانحے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر یونین کمیٹی کو ہر ماہ ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر طحہ احمد نے کہا کہ یہ واقعات مسلسل ہورہے ہیں، کوئی روک تھام نہیں ہورہی، اگر مشینری والدین کو منگوانی پڑ رہی ہے تو وہاں کے نمائندے کیا کر رہے ہیں؟
میئر کراچی نے مزید کہا کہ اب دی جانے والی رقم صرف گٹر کے ڈھکنوں اور اسٹریٹ لائٹس کیلئے فراہم کی جائے گی، یہ رقم دسمبر سے ہر یونین کمیٹی کو جاری کی جائے گی تاکہ مسائل کو موثر حل کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسٹریٹ لائٹس کی میئر کراچی نے لاکھ روپے نے کہا کہ گٹر کے
پڑھیں:
ملازمین کیلئے اچھی خبر، ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کردیا گیا
ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کے صدر کی جانب سے اسکیل ایک کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی گئی۔
صدر ریاست نے یہ منظوری آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں دی ہے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے اپنے پہلے خطاب میں اسکیل ایک کے ملازمین کو ایک اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا تھا۔
راجا فیصل ممتاز راٹھور نے پہلے خطاب میں اسکیل ایک کے تمام عارضی ملازمین کی مستقلی کا اعلان بھی کیا تھا۔
گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا