Daily Mumtaz:
2025-12-07@18:56:18 GMT

جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے

اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT

جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے

کراچی(نیوز ڈیسک)معروف نعت خواں اور سابق پاپ گلوکار جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے آج نو سال گزر گئے۔

3 ستمبر 1964 کو کراچی میں پیدا ہونے والے جنید جمشید نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی مگر موسیقی کے میدان میں قدم رکھتے ہی غیر معمولی شہرت حاصل کی۔

ان کے پہلے ہی البم نے انہیں بلندیوں تک پہنچا دیا جبکہ ان کا مقبول گیت دل دل پاکستان ملک بھر میں ان کی پہچان بن گیا۔

شہرت کے عروج پر 2004 میں انہوں نے موسیقی کو خیرباد کہہ کر خود کو دین کی خدمت اور تبلیغ کے لیے وقف کر دیا۔ 2005 میں انہوں نے اپنا پہلا نعتیہ البم ریلیز کیا جو بے حد پسند کیا گیا۔ 2014 میں ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا۔

مذہبی رجحان کے ساتھ جنید جمشید نے کاروباری میدان میں بھی قدم رکھا اور “جِے ڈاٹ (َ.

J)” کے نام سے لباس کا برانڈ متعارف کرایا جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کے کامیاب برانڈز میں شامل ہوگیا۔

7 دسمبر 2016 کو جنید جمشید حویلیاں کے قریب المناک فضائی حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے لیکن ان کی آواز، شخصیت اور پیغام آج بھی ان کے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

 

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے پاک فوج کی قیادت کی حمایت کی

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بانی پاکستان سے متعلق ریاستی ادارے کے موقف کو واضح اور قابل تحسین قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شخص جو پاک فوج کے خلاف جھوٹا بیانیہ پھیلانے اور منفی مہم چلانے کی کوشش کرتا ہے، کسی رعایت کا مستحق نہیں۔
اویس لغاری نے 5 دسمبر کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو پوری قوم کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں سچائی اور شفافیت نمایاں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خود کو عقل کل سمجھنے والا یہ شخص بھول گیا تھا کہ وہ دراصل مخصوص قوتوں کا آلہ کار تھا، اور ترجمان پاک فوج نے اس کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا۔
وفاقی وزیر نے زور دیا کہ آزادیٔ اظہار اہم ہے، لیکن یہ کبھی بھی ملکی سالمیت اور فوجی وقار سے بالاتر نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ آزادیٔ اظہار کے نام پر دشمنی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی مکمل حمایت کی جاتی ہے۔
اویس لغاری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کی بھی تعریف کی، جنہوں نے 8 گنا طاقتور دشمن کو شکست دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور پاکستان کے عالمی وقار میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف واضح اور مضبوط پالیسی فیلڈ مارشل کا قابلِ فخر کارنامہ ہے، اور پاکستان ان کی قیادت میں ترقی اور وقار کے راستے پر گامزن رہے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • فیصل واوڈا:مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا
  • وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے پاک فوج کی قیادت کی حمایت کی
  • دنیا پاکستان کی طرف امید کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے،مریم اورنگزیب
  • میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا شہر کی ترقی اور عوام کے لیے اقدامات پر زور
  • چیف آف ڈیفنس فورسز پاکستان کے محافظ ہیں، عبدالعلیم خان
  • ایک ایک پائی کراچی کی ترقی پر خرچ کی جائے گی، مرتضی وہاب
  • بلاول بھٹو زرداری نے شہرِ قائد میں نیشنل گیمز کا افتتاح کردیا
  • بلاول بھٹو زرداری نے 35ویں نیشنل گیمز کا افتتاح کر دیا
  • دنانیر کا بنکاک ٹرپ! خوبصورت تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی