Express News:
2026-07-24@08:27:05 GMT

کراچی: ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT

کراچی:

شرافی گوٹھ پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع کا سراغ لگا کر اسے بے نقاب کردیا۔

ترجمان ملیر پولیس کے مطابق تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود میں ابتدائی طور پر نعمان نامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی کہ نامعلوم ملزمان نے عید گاہ گراؤنڈ کے قریب اُس سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی ہے۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے ٹیکنیکل بنیادوں پر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا۔ دورانِ تفتیش ملزم کے بیانات میں تضاد سامنے آیا جس پر اسے حراست میں لیا گیا۔

گرفتاری کے بعد ملزم نعمان نے انکشاف کیا کہ یہ واردات دراصل اس کی خود ساختہ کہانی تھی جس کا منصوبہ اس نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر بنایا۔

ملزم نے مزید بتایا کہ پولیس کو جھوٹی اطلاع دینے کے بعد قیمتی سامان کو اپنے پاس رکھنا تھا۔ مزید تحقیقات سے پتہ چلا کہ گرفتار ملزم نجی کمپنی کا رائڈر ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے اسے مزید تحقیقات کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے۔ شرافی گوٹھ پولیس کی جانب سے ملوث دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا