اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 12 ربیع الاول جلوس کے لیے پلان جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 12 ربیع الاول کے موقع پر مرکزی جلوس کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کی ہدایت پر 400 سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس جامع مسجد الرضا (G-7) سے برآمد ہو گا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دربار سخی محمود پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے دوران مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشن لگائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیﷺ 6 ستمبر کو ہوگی
پلان کے مطابق ستارہ مارکیٹ سے اقبال ہال تک ٹریفک کو متبادل راستہ سروس روڈ ڈاکخانہ اور فائر بریگیڈ سے سہروردی روڈ، فیصل ایونیو کی طرف موڑا جائے گا۔
اقبال ہال سے سروس روڈ G-7/3 سے رضیہ شریف پلازہ تک ٹریفک ڈائیورٹ ہوگی، شہری سیونتھ ایونیو استعمال کریں۔
فضل حق روڈ پر چائینہ چوک سے کلثوم پلازہ تک ڈائیورشن ہوگی، متبادل کے طور پر جناح ایونیو استعمال کیا جا سکے گا۔
شہداء چوک سے جی پی او چوک اور آبپارہ چوک تک ٹریفک بند ہوگی، شہری شہید ملت روڈ اور جی پی او چوک سے متبادل راستہ اختیار کریں۔
یہ بھی پڑھیں: عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے، سلمان رفیق کی علما وفد کو یقین دہانی
آبپارہ چوک سے سہروردی روڈ اور سیونتھ ایونیو چوک تک ڈائیورشن لگائی گئی ہے۔
زیرو پوائنٹ اور راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک کو سیونتھ ایونیو، فیصل ایونیو اور سری نگر ہائی وے پر منتقل کیا جائے گا۔
چاند تارا چوک سے ڈھوکری چوک تک سری نگر ہائی وے بند ہوگی۔
بارہ کہو سے آنے والے شہریوں کو سری نگر ہائی وے، راول ڈیم چوک اور فیض آباد کے ذریعے فیصل ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
موٹروے سے بہارہ کہو اور مری جانے والی ٹریفک زیرو پوائنٹ سے فیض آباد مری روڈ کا استعمال کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 12 ربیع الاول کے موقع پر اسلام آباد پولیس کے سیکیورٹی انتظامات کیا ہیں؟
سی ٹی او کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا ہے کہ جلوس کے دوران مرکزی شاہراہوں پر پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ شہری سفر کے لیے کم از کم 20 منٹ اضافی وقت رکھیں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
مزید برآں، شہری کسی بھی سفری دشواری یا رہنمائی کے لیے 1915 ہیلپ لائن اور ایف ایم 92.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسلام اباد پولیس ٹریفک پلان جلوس سیکیورٹی عید میلاد النبیٰذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد پولیس ٹریفک پلان جلوس سیکیورٹی عید میلاد النبی ربیع الاول اسلام آباد جلوس کے کے لیے چوک سے
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، رمشا کالونی تہرا قتل کیس ٹریس، 2 ملزمان گرفتار
اسلام آباد پولیس نے تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے رمشا کالونی میں تہرے قتل کیس کا سراغ لگا لیا۔ مقتولین میں محمد اکرام، ان کا بیٹا عمانوائیل اور بیٹی زویہ شامل تھے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتولین کو جوس میں نشہ آور اشیاء اور گولیاں ملا کر پلایا، جس کے بعد قتل کرکے مقتولین کے موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت یشوا ولد بہادر اور یشوا ولد رمضان کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس ٹیم نے سیف سٹی کیمروں اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے قلیل وقت میں گرفتاری پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تہرا قتل