علیمہ خان اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب تحویل میں لے کر چکری انٹرچینج پر چھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
سٹی42: راو لپنڈی پولیس نے علیمہ خان اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر تحویل میں لینے کے کچھ دیر بعد چکری انٹرچینج پر چھوڑ دیا۔
پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی کی بہنوں کے ساتھ حراست میں لیےگئے 9 کارکنوں کو بھی رہا کر دیاتھا۔
اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر علیمہ خان اور نورین نیازی کو تحویل میں لینےکے بعد پولیس دونوں کو لے کر چکری انٹر چینج کی طرف چلی گئی تھی۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
علیمہ خان اور نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے کر بیٹھنے کی کوشش کی تھی۔
پہلے پولیس حکام نے علیمہ خان اورنورین نیازی سے واپس جانے کی درخواست کی تھی۔ جب دونوں بہنوں نے پولیس سے تعاون نہین کیا تو پولیس نے انہین حراست مین لے کر پولیس وین مین بٹھا دیا اور چکری انٹرچینج لے جا کر چھوڑ دیا۔
تحویل میں لیے جانے سے قبل علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اوپن ٹرائل کا کوئی تقاضا پورا نہیں کیا جارہا، بانی پی ٹی آئی کو ریلیف نہیں دینا چاہتے کیونکہ پھر سب کو آزاد کرنا پڑے گا۔
راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق
علیمہ خان نے کہا کہ حکومت کو اپنا ڈر پڑا ہوا ہے، آج ہم اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے آئے تھے مگر ہمیں جیل سے 2 کلو میٹر دور روک دیاگیا۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل کے قریب علیمہ خان اور نورین نیازی تحویل میں
پڑھیں:
سلمان اکرم راجہ کو اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر روک لیا گیا
سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹورہنما تحریکِ انصاف بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کو اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر روک لیا گیا۔
راولپنڈی میں پولیس ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل کمیٹی میں 14 اگست کے احتجاج پر مشاورت ہوئی ہے، 14 اگست کے پروگرام کو ہم احتجاج کا نام نہیں دے رہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگ پاکستان کی آزادی کے جشن میں باہر نکلیں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں وہ حالات نہیں جو قائد اعظم کا خواب تھے، ہمارے کارکنان پاکستان اور بانیٔ پی ٹی آئی سے اپنی وابستگی کا بھی اظہار کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو گورکھ پور ناکے پر پولیس نے روک لیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں وہ سیاسی آزادیاں حاصل نہیں جو آئین میں درج ہیں، ہم 14 اگست کو تمام قسم کی آزادیوں کے لیے آواز بلند کریں گے، جو سزائیں دی جا رہی ہیں یہ ناحق ہیں، گواہی اور ثبوت ایک ہی قسم کے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 2 پولیس والوں کو پیش کر کے سزاؤں کا اعلان کیا جاتا ہے، شاہ محمود قریشی کی رہائی کے بعد کیا رول ہو گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی باہر آ کر بانی کی ہدایات کے برعکس کچھ نہیں کریں گے، بانی کی جو بھی ہدایات ہوں گی شاہ محمود قریشی انہی پر عمل کریں گے۔
رہنما تحریکِ انصاف بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی میں صرف بانی کا حکم چلتا ہے، پاکستان میں جو نظام رائج ہے وہ جمہوریت کے متصادم ہے۔