پرینک کھیلنا 11 سالہ لڑکے کی جان لے گیا، 42 سالہ شخص نے فائرنگ کردی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
ہیوسٹن (نیوزڈیسک) امریکہ میں ایک 11 سالہ بچہ معمولی سی شرارت کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ یہ افسوسناک واقعہ ہفتہ کی رات شہر ہیوسٹن کے مشرقی علاقے ریسین اسٹریٹ پر پیش آیا، جب کچھ بچے گھروں کی ڈور بیل بجا کر بھاگنے کا کھیل کھیل رہے تھے۔
پولیس کے مطابق رات تقریباً گیارہ بجے ایک مکان سے 42 سالہ شخص باہر نکلا اور بچوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ بچے اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ گئے، لیکن ایک 11 سالہ لڑکا گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا۔
فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی اور مشتبہ شخص کو ہتھیار ڈالنے کا کہا۔ ملزم نے رضاکارانہ طور پر خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے اس کے گھر کی تلاشی کے دوران متعدد رائفلیں اور ہینڈ گنز برآمد کیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ملزم کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے بچوں کے معمولی مذاق کو بھی جان لیوا ثابت کرنے کے خطرات پر ایک بار پھر سوال کھڑا کر دیا ہے، خاص طور پر ایسے معاشرے میں جہاں گھروں میں ہتھیاروں کی موجودگی عام ہے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دیر لوئر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ دیر لوئر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میاں بڑنگولہ دیگان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔