پشاور: 18 حملوں میں ملوث 3 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
پشاور کے علاقے ریگی للمہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد 18 حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردوں میں عبداللّٰہ نامی افغان شہری کی شناخت ہو گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے ایم فور، ایم 16، ایس ایم جی، آئی ای ڈی و دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں پولیس پر 5 دہشت گرد حملوں میں 5 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔
دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے غیر ملکی نیٹ ورک سے تھا۔
ہلاک دہشت گرد شہید ڈی ایس پی سردار حسین اور دیگر اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گرد مزید حملوں کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے۔
دوسری جانب آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے گزشتہ شب دہشت گرد حملوں سے متعلق کہا ہے کہ گزشتہ رات 80 فیصد حملے پسپا کیے، 2 حملوں میں پولیس کا جانی نقصان ہوا، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بھرپور مقابلہ کیا۔
آئی جی کے مطابق 13 اور 14 اگست کی شب پولیس نے بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 14 میں سے 11 حملے بغیر کسی نقصان کے کامیابی سے ناکام بنا دیے۔
بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج نے یومِ آزادی کی رات حملے کر کے ملک دشمنی اور ہندوستانی فتنہ ہونےکا ثبوت دیا، پولیس کے غیور جوانوں نے مٹی کا فرض ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس دہشت گردوں کی کسی بھی بزدلانہ مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حملوں میں
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔