دیر(نیوز ڈیسک) دیر کے علاقے پناہ کوٹ میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔

گزشتہ شب دو بجے کے قریب پولیس کوئیک رسپانس فورس کے اہلکار رات گئے معمول کی پیٹرولنگ کر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر فائرنگ کردی۔

ڈی پی او سید بلال کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی پورا کرکے واپس پولیس لائن آرہے تھے کہ اس پر پناہ کوت کے مقام پر فتنہ الخوارج حملہ کردیا جس میں 3 اہلکارموقع پر شہید ہوگئے جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوئے ۔

ریسکیو کے مطابق شہید اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ۔ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ۔ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کوئٹہ؛ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے میں ملوث 2دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی

کوئٹہ:

ماڈل ٹاون کے علاقے میں ایف سی ہیڈ کوارٹر حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دونوں دہشت گردوں کی شناخت نادرا نے فنگر پرنٹ سے کی، ایک دہشت گرد کا تعلق میرئی اڈہ اور دوسرے کا چاغی سے ہے۔

خودکش حملے میں ہلاک دیگر دہشت گردوں کے اعضاء فرانزک کے لیے پنجاب بجھوائے ہیں۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 30 ستمبر 2025 کی صبح حالی روڈ پر ماڈل ٹاؤن پشین اسٹاپ کے قریب ایک سوزوکی وین میں بارودی مواد بھر کر خودکش حملہ آور نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

حملہ آور کی گاڑی جیسے ہی سیکیورٹی حصار کے قریب پہنچی تو فورسز نے فوری طور پر ردِعمل دیتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی۔

شدید جھڑپ کے دوران خودکش حملہ آور سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے جن میں ایک حملہ آور دھماکے سے قبل ہی ہلاک ہوگیا۔ اس جھڑپ میں 12 معصوم شہری شہید اور 35 زخمی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ: ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے کا ایک اور زخمی چل بسا، شہدا کی تعداد 13 ہوگئی
  • کوئٹہ؛ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے میں ملوث 2دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی
  • ایف سی ہیڈ کوارٹر حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک
  • پشاور کے نواح میں دھماکا ایک پولیس اہلکار شہید
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 2 زخمی
  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، متعدد اہلکار زخمی
  • پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا
  • پشاور ؛ پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکہ، 4 اہلکار زخمی
  • راولپنڈی؛ بھتیجے کے قاتلوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق، انسپکٹر اور اہلکار زخمی