30 روپے کے لیے 2 بھائیوں کے قاتل پولیس مقابلے میں ہلاک، مفرور ملزمان کی تلاش جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پنجاب نے پولیس مقابلے میں 2 بھائیوں واجد اور راشد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزمان اویس اور شہزاد کو ہلاک کر دیا۔
ملزمان نے چند روز قبل رائیونڈ کے علاقے میں صرف 30 روپے کے تنازع پر 2 سگے بھائیوں کو تشدد کرکے قتل کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں: رائیونڈ: 30 روپے کے تنازع پر جھگڑا، ایک شخص قتل، بھائی زخمی
سی سی ڈی چوہنگ نے گرفتار ملزمان سے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کے جوابی فائرنگ میں اویس اور شہزاد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ سی سی ڈی نے واضح کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
2 بھائیوں کے قاتل پنجاب سی سی ڈی سی سی ڈی چوہنگ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 2 بھائیوں کے قاتل سی سی ڈی سی سی ڈی چوہنگ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سی سی ڈی کے لیے
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔