روس کے ڈرون حملے، رومانیہ اور پولینڈ نے جنگی طیارے الرٹ کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 14th, September 2025 GMT
کیف: روس کے تازہ ڈرون حملوں کے بعد نیٹو رکن ممالک رومانیہ اور پولینڈ نے اپنے جنگی طیارے فوری طور پر فضاء میں بھیج دیے۔
رومانیہ کی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ ایک روسی ڈرون نے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس پر دو ایف-16 طیارے الرٹ ہو گئے اور ڈرون کو ریڈار پر ٹریک کیا گیا۔ بعد ازاں یہ ڈرون رومانیہ کے گاؤں "چلیا ویچے" کے قریب ریڈار سے غائب ہو گیا۔
پولینڈ نے بھی اعلان کیا کہ روسی ڈرون حملے یوکرین کی سرحد کے قریب ہوئے جس پر پولینڈ اور اس کے اتحادیوں نے ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے تعینات کر دیے۔
ملک کی فوجی کمانڈ کے مطابق فضائی دفاعی نظام اور ریڈار الرٹ کی سب سے بلند سطح پر پہنچا دیا گیا تھا۔ تاہم وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے بعد میں اعلان کیا کہ ہائی الرٹ ختم کر دیا گیا ہے لیکن خبردار رہنا ضروری ہے۔
ادھر یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس جان بوجھ کر ڈرون آپریشنز کو وسعت دے رہا ہے اور مغرب کو اس کے جواب میں سخت پابندیاں اور دفاعی تعاون بڑھانا چاہیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ وہ روس پر بڑے پیمانے پر پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہیں، لیکن یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب تمام نیٹو ممالک روسی تیل خریدنا بند کریں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پولینڈ کے سفیر ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-08-31