کراچی، بلال کالونی پولیس مقابلے میں زخمی ہو کر فرار ہونے والا ملزم اسپتال سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں بلال کالونی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہو کر فرار ہونے والا ملزم کو عباسی شہید اسپتال سے گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب پاور ہاؤس چورنگی کے قریب بلال کالونی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہگیر خاتون، 30 سالہ نسرین شدید زخمی ہو گئی تھی، جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق، فرار ہونے والا زخمی ملزم محمد اقبال علاج کی غرض سے رکشا میں سوار ہو کر عباسی شہید اسپتال پہنچا، جہاں پہلے سے موجود ایک انٹیلی جنس افسر نے مشتبہ شخص کی حرکات پر نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر بلال کالونی پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسپتال پہنچ کر ملزم کو شناخت کے بعد حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے اسلحہ کی برآمدگی اور دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فرار ہونے
پڑھیں:
بہاولپور، بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
فائل فوٹوبہاولپور میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مبینہ ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔
ترجمان بہاولپور ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق تھانہ صدر یزمان کے علاقے میں 10 سال کی بچی کی لاش کھیتوں سے ملی تھی۔
پولیس کی ابتدائی تحقیق میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد بھی ملے تھے جس کے بعد مقدمہ درج کر کے شک کی بنیاد پر پڑوسی کو حراست میں لیا گیا تھا۔
پولیس ملزم کو آلہ قتل کی برآمدگی کے لئے لے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کی جس سے زیر حراست مبینہ ملزم ہلاک ہوگیا۔