Daily Mumtaz:
2025-11-03@17:59:21 GMT

  بجلی 1 روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان 

اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT

  بجلی 1 روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان 

جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ، جس سے ملک بھر کے صارفین کو تقریباً 23 ارب روپے کا ریلیف مل سکتا ہے۔
اس سلسلے میں نیپرا ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں جمعرات کو عوامی سماعت ہوئی، جس کی صدارت نیپرا کے ممبر سندھ، رفیق شیخ نے کی۔ سماعت کے دوران سی پی پی اے (سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) نے جولائی کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نرخ کم کرنے کی درخواست جمع کروائی  اور بتایا کہ اس کمی کا فائدہ ستمبر کے بجلی بلوں میں صارفین کو منتقل ہوگا۔
حادثات پر سخت برہمی
سماعت کے دوران نیپرا کے ممبر رفیق شیخ نے جولائی میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ صرف ایک ماہ میں کرنٹ لگنے کے مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے 6 اموات صرف اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے دائرہ کار میں ہوئیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ “کہاں ہیں حفاظتی اقدامات؟ آئیسکو کے سی ای او کہاں ہیں؟” اور خبردار کیا کہ نیپرا ان غفلت برتنے والی کمپنیوں پر بھاری جرمانے عائد کر سکتی ہے، تاہم اکثر اوقات عدالتوں سے ان پر حکمِ امتناع (سٹے آرڈر) لے لیا جاتا ہے۔
فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست اور اطلاق
نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے جولائی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی مد میں فی یونٹ 1.

69 روپے کمی کی تجویز دی ہے، جس کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔ نیپرا نے کہا کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی  کی ہدایات کے مطابق کے الیکٹرک صارفین پر بھی یہی ایف سی اے لاگو ہوگا تاکہ یکساں ٹیرف پالیسی برقرار رہے۔
تاہم یہ ریلیف صرف مخصوص صارفین کو ملے گا۔ لائف لائن صارفین، پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے صارفین، پری پیڈ میٹرز والے صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اس کمی کے اطلاق سے مستثنیٰ ہوں گے۔
نیپرا نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی آراء سننے کے بعد بتایا کہ ادارہ موصولہ ڈیٹا کا مزید تجزیہ کرے گا اور حتمی فیصلہ جلد جاری کیا جائے گا۔

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چینی عوام کی پہنچ سے دور، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور بعض علاقوں میں فی کلو قیمت 220 روپے تک جا پہنچی ہے، جس نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے، جب کہ کراچی اور حیدرآباد میں 5 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد ملک بھر میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 220 روپے ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، کراچی اور سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ چکی ہے، جبکہ حیدرآباد میں قیمت 190 سے بڑھ کر 195 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں معمولی 12 پیسے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اوسط قیمت 188 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی، جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 132 روپے 47 پیسے فی کلو تھی۔ دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ جاری ہے، جہاں فی کلو چینی 200 سے 220 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی پہلی ہانگور کلاس آبدوز آئندہ سال لانچ ہونے کا امکان
  • صارفین پر بوجھ ڈالے بغیر 1.2 کھرب روپے کا گردشی قرضہ ختم کر رہے ہیں، وزیر توانائی
  • چینی عوام کی پہنچ سے دور، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
  • ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • سمارٹ میٹرز لگوانے والوں کے لئے نئی پریشانی کھڑی
  •   ایف بی آر کو جولائی تا اکتوبر 270 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا
  • سعودی عرب سے فنانسنگ سہولت، امارات سے تجارتی معاہدہ؛ پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے لگا
  • اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا
  • پٹرول 2.43، ڈیزل 3.02، مٹی کا تیل 3.43 روپے لٹر مہنگا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ