راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
ذرائع کے مطابق پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب واقع ناکے سے حراست میں لیا، پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔ راولپنڈی پولیس بانی کی دونوں بہنوں کو حراست میں لے کر چکری انٹرچینج کی جانب روانہ ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب واقع ناکے سے حراست میں لیا، پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔ راولپنڈی پولیس علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے کر چکری انٹرچینج کی جانب روانہ ہو گئی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ کے قریب سلمان اکرم راجا و دیگر وکلا کے ساتھ دھرنا دے رکھا تھا، علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب تک بھائی سے ملاقات نہیں کروائی جاتی یہاں سے نہیں جائیں گے، عمران خان سے ملاقات کے لیے آئے تھے، ہمیں جیل سے 2 کلو میٹر دور روکا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی حراست میں لے میں لے لیا علیمہ خان پولیس نے
پڑھیں:
علیمہ خان اور نورین خان کو گرفتار کر لیا گیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2025ء) علیمہ خان اور نورین خان کو گرفتار کر لیا گیا ، پنجاب پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب واقع ناکے سے حراست میں لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے بانی تحریک انصاف کی 2 بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب سے حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔ راولپنڈی پولیس علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے کر چکری انٹرچینج کی جانب روانہ ہو گئی۔(جاری ہے)
اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کے ہمشیرہ علیمہ خانم نے اڈیالہ کے قریب سلمان اکرم راجا و دیگر وکلا کے ساتھ دھرنا دے دیا تھا۔ عمران خان کی بہن علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ جب تک بھائی سے ملاقات نہیں کروائی جاتی یہاں سے نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے آئے تھے، ہمیں جیل سے 2 کلو میٹر دور روکا گیا، سلمان اکرم، ظہیر عباس اور نعیم پنجوتھا سمیت سب کو روکا گیا ہے۔
علیمہ خانم نے کہا کہ بانی سے ملاقات نہیں کروائی جارہی، ہم جیل کے باہر بیٹھ جائیں گے۔