اسلام آباد: گھریلو ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
سوشل میڈیا پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے میں تھانہ شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزم عمر حسین کو گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق لڑکی کو تنخواہ مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی جواد طارق نے کہا ہے کہ وفاقی پولیس بچوں اور خواتین پر تشدد کے معاملے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد ـ:پولیس اہلکاروں پرتشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-10
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔ جہاں نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی وڈیو بھی سامنے آئی تھی۔ وڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔