Express News:
2025-09-17@23:24:08 GMT

سموسے نہ لانے پر بیوی نے شوہر کی دُرگت بنا ڈالی

اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT

بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں پلیبھِت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں بیوی نے شوہر کو سموسہ نہ لانے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے پلیبھِت ضلع میں پیش آیا جہاں بیوی سنگیتا نے سموسہ نہ لانے پر شوہر شیوم کو تلّخ کلامی بعد تشدد کا نشانہ بنایا۔

سنگیتا نے شیوم کو کام سے واپسی پر سموسے لانے کو کہا تھا۔ جب شوہر سموسہ لانا بھول گیا تو ناراضگی کے باعث سنگیتا نے اگلے دن اپنے گھر والوں کو بلایا اور ایک پنچایت بٹھائی گئی جس میں شوہر کو بیوی نے اپنے والدین اور ماموں کے ساتھ مل کر کھلی پنچایت کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

شوہر کی والدہ نے واقعے کے بعد پولیس میں ایف آئی ار درج کروائی جس میں سنگیتا کے والدین اور ماموں کو بھی شامل جرم کیا گیا جس کے بعد شدید تشدد کے الزام میں قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا ہے.

واقعہ بظاہر غیر معمولی لگتا ہے لیکن ایسے واقعات نے سوشل بحث میں گھریلو تنازعات کی نوعیت اور ان کے سماجی اثرات کو اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سپریم کورٹ نے ساس سسر قتل کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے ساس سسر کے قتل کے ملزم اکرم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ کا عمر قید کی سزا کا فیصلہ برقرار رکھا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ میاں بیوی میں جھگڑا نہیں تھا تو ساس سسر کو قتل کیوں کیا؟ دن دیہاڑے 2 لوگوں کو قتل کر دیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ بیوی ناراض ہوکر میکے بیٹھی تھی۔  ملزم کے وکیل پرنس ریحان نے عدالت کو بتایا کہ میرا موکل بیوی کو منانے کے لیے میکے گیا تھا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ وکیل صاحب آپ تو لگتا ہے بغیر ریاست کے پرنس ہیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ 2 بندے مار دیے اور ملزم کہتا ہے مجھے غصہ آگیا۔

جسٹس علی باقر نجفی نے سوال کیا کہ بیوی کو منانے گیا تھا تو ساتھ پستول لے کر کیوں گیا؟۔  جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ مدعی بھی ایف آئی آر کے اندراج میں جھوٹ بولتے ہیں۔ قتل شوہر نے کیا،  ایف آئی آر میں مجرم کے والد خالق کا نام بھی ڈال دیا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ مدعی سچ بولے تو فوجداری مقدمات میں کوئی ملزم بھی بری نہ ہو۔

واضح رہے کہ مجرم اکرم کو ساس سسر کے قتل پر ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی جب کہ لاہور ہائیکورٹ نے سزا کو سزائے موت سے عمرقید میں تبدیل کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کندھ کوٹ: مسلح افراد نے دن دیہاڑے نوجوان کو قتل کردیا
  • شوہر کے بیہمانہ تشدد کیخلاف بیوی انصاف کیلیے پریس کلب پہنچ گئی
  • مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا: علیمہ خان
  • سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان
  • مناواں، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی
  • حکومت کا توشہ خانہ میں جمع تحائف کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
  • سپریم کورٹ نے ساس سسر کے قتل کے ملزم اکرم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی
  • سپریم کورٹ نے ساس سسر قتل کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی
  • کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
  • نابینا بیوی سے وفاداری، چینی شوہر نے لاکھوں دل جیت لیے