کیٹامائن کوئین نے میتھیو پیری کو جان لیوا ڈوز فراہم کرنے کا اعتراف کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
امریکی ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار اور کامیڈی سیریز فرینڈز کے اسٹار میتھیو پیری کی موت کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ برطانوی نژاد ڈرگ ڈیلر جسوین سنگھا عرف “کیٹامائن کوئین” نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ مہلک ڈرگ ڈوز انہوں نے ہی فراہم کی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسوین سنگھا پر منشیات فراہم کرنے، منشیات کا اڈہ چلانے اور ایسے مادے تقسیم کرنے کے سنگین الزامات تھے جو انسانی جان کے لیے مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔ ابتدا میں انہوں نے الزامات کو مسترد کیا، لیکن اگست میں ایک دستخط شدہ بیان کے ذریعے مؤقف بدلتے ہوئے اپنا جرم قبول کرلیا۔
پراسیکیوٹرز کے مطابق جسوین نے کیٹامائن ایک فرد کو دی، جس نے یہ دوا آگے میتھیو پیری کے اسسٹنٹ کینیٹھ ایواماسا تک پہنچائی۔ عدالت میں پیش کردہ شواہد کے مطابق پیری نے اپنی موت سے صرف چار دن پہلے جسوین سنگھا سے بڑی مقدار میں کیٹامائن خریدی تھی، جس کے 25 شیشوں کے لیے انہوں نے 6 ہزار ڈالر ادا کیے تھے۔
خیال رہے کہ میتھیو پیری اکتوبر 2023 میں 54 سال کی عمر میں ہلاک ہوئے تھے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت کی وجہ کیٹامائن اوور ڈوز قرار دی گئی۔ پیری ماضی میں بھی ڈرگ اور الکحل کے نشے کی عادت سے کئی بار ریہیب جا چکے تھے۔ اگرچہ وہ ڈاکٹر کی نگرانی میں ڈپریشن کے علاج کے طور پر قانونی طور پر کیٹامائن کا استعمال کر رہے تھے، لیکن اپنی موت سے کچھ ہفتے قبل انہوں نے غیر قانونی ذرائع سے بھی منشیات خریدنا شروع کر دی تھیں۔
میتھیو پیری کا شمار دنیا بھر کے اُن اداکاروں میں ہوتا تھا جنہوں نے کروڑوں لوگوں کو اپنے کردار “چینڈلر بنگ” کے ذریعے ہنسنے پر مجبور کیا، لیکن ان کی ذاتی زندگی منشیات اور ڈپریشن کے اندھیروں میں گھری رہی۔
Post Views: 8.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میتھیو پیری انہوں نے کے مطابق
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر;تعلیم کیلیے خصوصی فنڈ فراہم کرنے کا فیصلہ
سٹی 42: ایف بی آر اور دیگر وفاقی وزارتوں کے ماتحت چلنے والے سرکاری محکموں کے ملازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ۔
افسران اور ملازمین کے بچوں کو حکومت کی جانب سے تعلیم کے لیے خصوصی فنڈز فراہم کیا جائے گا۔متعلقہ افراد 31 اکتوبر تک اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں ۔
درخواست فارم سٹاف ویلفئیر آرگنائزیشن کے چیف ویلفئیر آفیسر کے دفتر میں جمع کروانا ہوں گے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
امتحانات میں 80 فیصد نمبر لینے والے طلبا اپلائی کرنے کے اہل ہیں۔