بنوں؛ دہشتگردوں کا بھاری ہتھیاروں سے تھانے پر حملہ فوری جوابی کارروائی سے ناکام
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
بنوں (نیوز ڈیسک) دہشت گردوں نے تھانہ میریان پر بڑے حملے کی کوشش کی مگر پولیس کی بروقت اور جرات مندانہ کارروائی سے منصوبہ ناکام ہوگیا۔
ڈی پی او بنوں سلیم کلاچی کے مطابق فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 70 سے زائد دہشت گردوں نے 3 اطراف سے حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے ہلکے اور بھاری ہتھیار استعمال کیے مگر چوکس اہلکاروں نے فوری جواب دیا۔ فائرنگ کا سلسلہ 20 سے 25 منٹ جاری رہا تاہم پولیس نفری مکمل طور پر محفوظ رہی۔
ڈی پی او نے بتایا کہ کارروائی کی قیادت دہشت گرد کمانڈروں قاری نیاز، سفیر اور رسول نے کی۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری کے ساتھ حملہ پسپا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تھانے پر حملے کو ناکام بنانا پولیس کے عزم اور صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔
Post Views: 7.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔