کراچی،مچھر کالونی نالہ اسٹاپ کے قریب پولیس مقابلہ، 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں مچھر کالونی نالہ اسٹاپ کے قریب پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جب کہ اس کے ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق، مبینہ پولیس مقابلے میں فیصل عرف گرو نامی ملزم زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کا ساتھی نظر الدین بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چارسدہ میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید، سب انسپکٹر زخمی
خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل پڑانگ میں چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل پڑانگ میں پولیس پارٹی پر چھاپے کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس میں پولیس کانسٹیبل اور ایس ایچ او کے گن مین شہید جبکہ سب انسپکٹر زخمی ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ کے مطابق شہید اہلکار کی لاش اور زخمی پولیس اہلکار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اطلاع پر اشتہاری ملزمان کے خلاف چھاپے مارنے گئی تھی۔
فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل فصیح الدین کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس لائنز چارسدہ منتقل کر دیا گیا جہاں رات کو 12 بجے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی آبائی گاؤں درگئی روانہ کیا جائے گا۔