پشاور:

افغانستان سے اپر دیر کی جانب فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران ناکام بنا دیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جب کہ ایک شہری شہید اور 8 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اس آپریشن میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہا گیا ہے۔

پولیس کے اعلیٰ افسران اور جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، اور آئی جی پی پشاور ذوالفقار حمید نے کہا کہ پولیس کے اعلیٰ افسران اور جوانوں کے حوصلے بلند ہیں اور وطن کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار ہیں، انہوں نے اس آپریشن کی کامیابی پر فورسز کی زبردست تعریف کی۔

شہید شہری یار محمد کی نمازِ جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر دیر بالا میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اور میت پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ڈی پی او سید محمد بلال نے شہید یار محمد کو قوم کا سچا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ یار محمد نے اپنا آج قوم کے کل پر قربان کیا ہے ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن پشاور کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، اہلکار شہید

پشاور میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن کے اسلحہ خانے میں موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جو دیگر گولہ بارود تک بھی پھیل گئی، جس سے مزید دھماکے ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بی ڈی یو، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تمام ملزمان کو حوالات سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور کلیئرنس آپریشن کا عمل جاری ہے۔

سی سی پی او پشاور میاں سعید کے مطابق ابتدائی تجزیے میں یہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں لگتا بلکہ پرانے دھماکا خیز مواد کے اچانک پھٹنے سے پیش آیا اور ہوسکتا کہ کسی شارٹ سرکٹ کے باعث باردوی مواد پھٹا ہو۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے باعث ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور دو اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ دھماکے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: منگھوپیر سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزم گرفتار
  • سندھ رینجرز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
  • کراچی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار  
  • پشاور، سی ٹی ڈی تھانے کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، اہلکار شہید
  • شمالی وزیرستان: پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
  • شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
  • سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن پشاور کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا، اہلکار شہید
  • امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
  • امریکا, دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
  • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2کارروائیاں؛ فتنۃ الہندوستان کے 18دہشت گرد ہلاک