’سی سی ڈی کے پاس انکاؤنٹر کا لائسنس ہے‘، پولیس مقابلے کے ڈر سے ملزم نے اے این ایف کو گرفتاری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
منشیات کیس میں ملزم فیاض نے سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے کے ڈر سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اینٹی نارکوٹیکس اے این ایف کو گرفتاری دے دی۔
ملزم کے وکیل ملزم مظہر اقبال سدھو نے عدالت عظمیٰ میں دوران سماعت مؤقف اپنایا کہ ملزم ضمانت مسترد ہونے کے بعد خود گرفتاری دینا چاہتا ہے، خطرہ ہے ملزم کا انکاؤنٹر کردیا جائے گا۔
وکیل نے کہا کہ پنجاب میں سی سی ڈی کو لوگوں کے انکاؤنٹر کا لائسنس ملا ہوا ہے، پنجاب میں روانہ لوگوں کو مارا جا رہا ہے۔
پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ اے این ایف ایک آزادانہ فورس ہے، ملزم کے وکیل نے کہا کہ ایک بندے کو جیل سے منگوا کر اس کا انکاؤنٹر کردیا گیا، ملزم کی گرفتاری سپریم کورٹ ریکارڈ میں حکمنامہ میں شامل کردی جائے، پراسکیوشن کی ساری کہانی جھوٹی ہے۔
جسٹس حسن اظہر نے کہا کہ ملزم کے پاس سے دس کلو منشیات اور ڈرون بھی برآمد ہوا ہے۔
ملزم نے درخواست ضمانت مسترد کرنے کی ابزرویشنز کے بعد درخواست واپس لے لی، سپریم کورٹ نے ملزم کی گرفتاری کو کورٹ آرڈر میں شامل کردیا۔
سپریم کورٹ نے منشیات اسمگلنگ کے ملزم فیاض عرف بھولا کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کی تھی، ملزم پر دس کلو منشیات اسمگلنگ کا الزام ہے۔
ملزم مظہر اقبال کیخلاف اگست 2023 میں منشیات اسمگلنگ کا لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ
پڑھیں:
لاہور: پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لےکر لائسنس بنانے کا انکشاف
—فائل فوٹولاہور میں پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لے کر لائسنس بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے تین وارڈنز سمیت 8 افراد پر مشتمل گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وارڈنز اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ سینئر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مخبر کو 10 ہزار روپے دے کر لائسنس بنوانے بھیجا گیا، ٹریفک سینٹر پر موجود ٹاؤٹ رقم لے کر وارڈنز کے پاس گئے۔ وارڈنز کی جانب سے کام ہو جانے کی گارنٹی پر مزید 15 ہزار کا تقاضہ کیا گیا۔
پولیس نے مزید کہا کہ ٹاوٹس کی نشاندہی پر تین ٹریفک وارڈنز کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، وارڈن کی جیب سے رقم بھی برآمد کر لی گئی۔