حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں گلوکار اور اداکار علی ظفر کو ان کی بالی ووڈ فلم 'میرے برادر کی دلہن' کے فلم اور گانون کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث بالی ووڈ میں کام کرنے والے کئی فنکاروں کو ان کی فلموں اور گانوں کے پوسٹرز سے نکال دیا گیا تھا جس میں اب علی ظفر بھی شامل ہوگئے ہیں۔

علی کو کترینہ کیف کے ساتھ ان کی فلم میرے برادر کی دلہن کے ساؤنڈ ٹریک کے کور سے  ہٹا دیا گیا ہے۔ علی ظفر نے اس فلم میں اہم کردار ادا کیا تھا، اب حالیہ سوشل میڈیا اور میوزک پلیٹ فارمز پر جاری کردہ کور تصاویر میں وہ شامل نہیں ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

یاد رہے کہ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے بعد سفارتی و عسکری تناؤ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو تنقید یا بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا ہو ماضی میں بھی کشیدگی کے دوران پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے رابطہ، بھارتی کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر الہام علیوف کا شکریہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 مئی 2025)وزیر اعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے صدرکا رابطہ، شہباز شریف نے بھارت سے کشیدگی کے دوران آذربائیجان کی طرف سے پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور حمایت کے اظہار پر صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو ٹیلی فون کیااورجنوبی ایشیا کے حالیہ بحران میں پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور حمایت پر صدر علیوف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر علیوف کی مستقل حمایت پاکستانی عوام سے ان کی بے پناہ محبت اور پیار کا ایک اور مظہر ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان رابطے میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن، مسئلہ کشمیر اور حالیہ علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن ایک بار پھر جارحیت کا سامنا کرنا پڑا تو بھرپور دفاع بھی کرے گا۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے علاقائی امن کیلئے بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت پر اتفاق کیا ہے اور اسے برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کیلئے پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کرے گا۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیاد ہے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر پر آذربائیجان کی مسلسل حمایت پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات وقت کی آزمائش پر پورے اترے ہیں انہوں نے پاکستان میں آذربائیجان کی 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور صدر الہام علیوف کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

وزیر اعظم نے پاکستان آذربائیجان کے درمیان خصوصی اور وقت کی آزمائش پر پورا اترنے والے برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس دوستی کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر علیوف نے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • پاک،بھارت کشیدگی کے باوجود افغان تجارتی سامان کے ٹرک واہگہ کے راستے بھارت روانہ
  • علی ظفر کو بھی بالی ووڈ فلم اور گانوں کے پوسٹرز سے نکال دیا گیا
  • وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے رابطہ، بھارتی کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر الہام علیوف کا شکریہ
  • بھارت میں انتقامی کارروائی: زی میوزک نے گانوں سے عاطف اسلم کا نام ہٹا دیا
  • پاکستان کیخلاف نہ بولنے پر بالی ووڈ اسٹارز کیخلاف مہاراشٹرا پولیس ایکشن میں آگئی
  • پاکستان کیخلاف نہ بولنے پر بالی ووڈ اسٹارز کیخلاف مہاراشٹرا پولیس ایکشن میں آگئی
  • پاک بھارت کشیدگی میں میڈیا اور سوشل ایکٹویزم کا کردار
  • ’فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی’ کہنا ثناء نواز کو بھاری پڑگیا
  • حالیہ کشیدگی میں پاکستان کو بنگلہ دیشی حمایت