گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کی افواہوں کے درمیان بیٹے کی بالی ووڈ میں انٹری
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کے کامیڈی کنگ گووندا اور سنیتا آہوجا کے بیٹے یشوردن بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یش نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایتکار سائی راجیش کی اگلی فلم میں اپنی اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کریں گے۔ یشوردن اس سے قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر ڈشوم، باغی اور کِک 2 جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔
بیٹے کے اداکاری کی دنیا میں ڈیبیو پر سنیتا آہوجا کا کہنا ہے کہ وہ اپنا راستہ خود بنائیں گے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سنیتا نے کہا کہ ’میں ماتا رانی سے پرارتھنا (دعا) کرتی رہی ہوں کہ یش کو بہت زیادہ یش (شہرت) ملے اور وہ دنیا میں اپنی پہچان بنائے۔ میں نے ماتا رانی سے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ اس کی حفاظت کرے، اسے بری نظر سے محفوظ رکھے۔ اسے بہت زیادہ نام، شہرت اور دولت سے نوازے۔ لیکن سب سے بڑھ کر اسے ہمیشہ پیار اور سپورٹ ملے‘۔
A post shared by Ssunita (@officialsunitaahuja)
یش کا کہنا ہے کہ فلم کے سیٹ پر بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرنے کی وجہ سے وہ شوبز کی دنیا سے آشنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نے یہ سب گراؤنڈ سے دیکھ رکھا ہے میں اس میں ایک دم نیا نہیں ہوں‘۔
گووندا کی وراثت کو آگے بڑھانے کے لیے یش کو جس دباؤ کا سامنا ہے، اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنیتا آہوجا نے کہا کہ اس وراثت (گووندا کی لیگیسی) کو آگے لے کر جانا آسان نہیں ہے۔ لوگوں کی توقعات ہیں لیکن یش اپنا راستہ خود بنا رہا ہے اور وہ ایک وقت میں ایک قدم اٹھا رہا ہے‘۔
A post shared by Ssunita (@officialsunitaahuja)
یشوردن نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار سائی راجیش کی اگلی فلم میں بطور اداکار ڈیبیو کریں گے جس کا نام ابھی سامنے نہیں آسکا۔ اطلاعات کے مطابق آنجہانی اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان بھی اس فلم میں کام کریں گے۔
واضح رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی کچھ عرصے سے سرخیوں میں ہے کیونکہ سنیتا نے انکشاف کیا تھا کہ وہ ’علیحدہ‘ رہتے ہیں۔ بعد ازاں اداکار کے وکیل نے تصدیق کی کہ سنیتا آہوجا نے کچھ عرصہ قبل طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی لیکن اب وہ ایک ساتھ ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سنیتا ا ہوجا
پڑھیں:
پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی بالی ووڈ فلم ابیر گلال کی ریلیز خطرے،بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی۔
پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان کی بالی ووڈ فلم ابیر گلال کی ریلیز خطرے میں پڑگئی ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں منگل کے روز پیش آنے والے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر سیاح شامل تھے۔ اس واقعے کے بعد فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہے اور بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے خلاف سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔فلم ابیر گلال کا ٹیزر یکم اپریل کو جاری کیا گیا تھا، یہ فلم جو پہلے ہی تنقید کی زد میں تھی اب اس کی ریلیز اور کامیابی متاثر ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ فلم کیخلاف سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم کا آغاز کیا جاچکا ہے۔بھارتی شدت پسند حلقے کی جانب سے اس فلم میں فواد خان کو کاسٹ کرنے پر اعتراض کیا جا رہا ہے۔ بھارتی فلم اور ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اشوک پنڈت نے فلم کی ریلیز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک فلم نہیں بلکہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنا اس وقت قابلِ قبول نہیں جب ان کا ملک بھارت کے خلاف سرگرم ہو۔ یہی نہیں انہوں نے کرکٹ میچز اور بین الاقوامی شوز میں پاکستانی فنکاروں کی شرکت پر بھی سوالات اٹھائے۔دوسری جانب فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز (FWICE) کے صدر بی این تیواری نے بھی اعلان کیا کہ وہ ابیر گلال کی بھارت میں ریلیز کی اجازت نہیں دیں گے، اور اگر فلم ریلیز ہوئی تو سخت کارروائی کی جاسکتی ہے جبکہ عوام کی جانب سے بھی سخت ردعمل آئے گا۔یاد رہے کہ فواد خان فلم جو پہلے بھی کئی بھارتی فلموں میں کام کر چکے ہیں ابیر گلال کیساتھ طویل مدت کے بعد واپسی کر رہے تھے تاہم اب ان کی بالی ووڈ میں واپسی خطرے میں دکھائی دے رہی ہے۔