جنسی زیادتی کے الزام کے باعث کانز نے ہالی ووڈ اسٹار پر پابندی لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
کانز فلم فیسٹیول نے اداکار تھیو ناوارو مسی کی ریڈ کارپٹ پر شرکت پر پابندی عائد کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانز نے یہ فیصلہ فلم ڈوسئیر 137 کے اداکار تھیو ناوارو مسی پر جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات کے بعد کیا ہے۔ جن کا تعلق 2018، 2019 اور 2020 کے درمیانی عرصے سے ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اداکار کو ان الزامات کی بنیاد پر فیسٹیول میں شرکت سے روکا گیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے فلم کے پروڈیوسرز، کیرولین بینجو اور کیرول سکوٹا، نے کہا کہ یہ الزامات فلم کی تیاری سے پہلے کے ہیں، تاہم متاثرہ افراد کے احترام اور الزامات کی نوعیت کے پیش نظر، فیسٹیول اور پروڈکشن ٹیم نے مشترکہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ "ڈوسئیر 137" ہدایتکار ڈومینِک مول کی سیاسی ڈرامہ فلم ہے جو فرانس کی یلو ویسٹ تحریک کے دوران پیش آنے والے واقعے پر مبنی ہے اور اس کو کانز فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکنا بہت بڑی زیادتی ہے: علی امین گنڈا پور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی معاف کرنے اور مذاکرات کے لئے تیار ہیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے ملاقات کا عدالتی حکم موجود ہے، لیکن اس پر عمل نہیں ہو رہا، بجٹ قریب ہے، سکیورٹی اور دیگر اہم معاملات پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ضروری ہے، ملاقات سے روکنا بہت بڑی زیادتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مکمل رہائی کے لیے بھی درخواست زیر سماعت ہے، اور تمام آئینی راستے اپنائے جا رہے ہیں۔