شاہ رخ خان میرے والد کے مداح ہیں، ربیکا خان
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
پاکستانی معروف اداکارہ، فیشن ماڈل، یوٹیوبر و ٹک ٹاکر ربیکا خان کا بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان ان کے والد کے مداح ہیں۔
ربیکا خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔
ربیکا نے پوڈکاسٹ کے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان ان کے والد معروف کامیڈین کاشف خان سے ملنے آئے تھے اور کہا کہ سر ہم آپ کو دیکھتے ہیں اور آپ کو فالو کرتے ہیں کیا کمال کے ایکٹر ہیں آپ‘۔
میزبان کے پوچھنے پر کہ ان کے والد کاشف خان نے کون سے پراجیکٹ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے اس کا جواب دیتے ہوئے ربیکا خان کا کہنا تھا کہ ’انڈیا میں کسی فلم کی پورومشن میں ان کے والد نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کی تصاویر بھی موجود ہیں‘۔
ربیکا خان نے کہا کہ نہ صرف ان کے والد بلکہ وہ بھی معروف بالی ووڈ اسٹار سے مل چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ متھن اور سنجے دت سے مل چکی ہیں اور سنجے دت کے ساتھ انہوں نے لنچ کیا تھا اس وقت وقت 9 یا 10 سال کی تھیں۔
ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ میرے والد ہمیشہ مجھے گائیڈ کرتے ہیں، ان کی سپورٹ نے میرے کیریئر میں بہت مدد کی ہے، شروع میں بہت روتی تھی لیکن اب لوگوں کے منفی تبصروں سے مجھے فرق نہیں پڑتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کبھی محنت کرنا نہ چھوڑیں ایک دن آپ کی ویڈیوز بھی چلیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ ٹک ٹاکر ربیکا خان شاہ رخ خان کاشف خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ ٹک ٹاکر ربیکا خان شاہ رخ خان کاشف خان شاہ رخ خان ان کے والد ربیکا خان بالی ووڈ
پڑھیں:
بالی ووڈ کے سُپر اسٹار 89 سالہ دھرمیندر کی طبیعت بگڑ گئی؛ اسپتال میں داخل
بالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر سنگھ جو کچھ ہی روز بعد 90 سال کے ہونے والے ہیں کو طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیندر کے بیمار ہونے کی اطلاع پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں میڈیا اور مداحوں کا جم غفیر جمع ہوگیا ہے۔
زمانہ تو ہے نوکر بیوی کا، شعلے، دھرم ویر اور یملا پگلا دیوانہ جیسی فلموں سے شہرت کی بلندی کو چھونے والے دھرمیندر کی بیماری کی نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
حال ہی میں ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں 89 سالہ لیجنڈری اداکار کو بھنگڑا کرتے دیکھ کر مداح محظوظ ہوئے تھے۔
جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی صحت اس وقت بھی کافی قابل رشک ہے تاہم اب طبیعت کی ناسازی کی خبر سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
دھرمیندر کے بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول نے بتایا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کچھ ضروری ٹیسٹس کیے گئے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ بڑھتی عمر سے جڑے صحت کے معمول کے طبی مسائل کے باعث داخل کیا گیا ہے۔ جلد ہی گھر واپس آجائیں گے۔