ہالی ووڈ کے معروف فلمساز برین کینسر کے باعث چل بسے
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ہالی ووڈ کے معروف ہدایتکار جیمز فولی 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فلمساز جیمز فولی طویل عرصے تک دماغ کے سرطان سے لڑنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ انہیں “ففٹی شیڈز” فلم سیریز اور نیٹ فلکس کے مقبول ڈرامے “ہاؤس آف کارڈز” سمیت کئی نمایاں پروجیکٹس کے لیے شہرت حاصل تھی۔
اداکار کے قریبی ذرائع نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے۔
28 دسمبر 1953 کو بروکلن، نیویارک میں پیدا ہونے والے فولی نے اپنے کیریئر کا آغاز 1984 میں فلم “ریک لیس” سے کیا۔ انہوں نے 1986 کی فلم “ایٹ کلوز رینج” کے ذریعے بھی پذیرائی حاصل کی۔
فولی کی مشہور فلموں میں “گلن گیری گلین راس” (1992)، “فئیر” (1996)، اور “ففٹی شیڈز ڈارکر” (2017) و “ففٹی شیڈز فریڈ” (2018) شامل ہیں۔ انہوں نے “بلینز” اور “ٹون پیکس” جیسے مشہور ٹی وی شوز کی اقساط کی ہدایتکاری بھی کی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پیٹرن اِنچیف انجمن تاجران لاہور انتقال کرگئے
سٹی42: انجمن تاجران لاہور کے پیٹرن اِنچیف عبدالرزاق ببر انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے تاجر برادری کے حقوق کے لیے سرگرم عمل تھے اور شہر کی کاروباری حلقوں میں ایک بااثر شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج (جمعرات) بعد نماز عصر شام 5 بجے مسجد ریواز گارڈن، ان کی رہائشگاہ کے قریب ادا کی جائے گی۔ تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے افراد اور اہل علاقہ سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے عبدالرزاق ببر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات تاجر برادری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔