ہالی ووڈ کے معروف فلمساز برین کینسر کے باعث چل بسے
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
ہالی ووڈ کے معروف ہدایتکار جیمز فولی 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فلمساز جیمز فولی طویل عرصے تک دماغ کے سرطان سے لڑنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ انہیں "ففٹی شیڈز" فلم سیریز اور نیٹ فلکس کے مقبول ڈرامے "ہاؤس آف کارڈز" سمیت کئی نمایاں پروجیکٹس کے لیے شہرت حاصل تھی۔
اداکار کے قریبی ذرائع نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے۔
28 دسمبر 1953 کو بروکلن، نیویارک میں پیدا ہونے والے فولی نے اپنے کیریئر کا آغاز 1984 میں فلم "ریک لیس" سے کیا۔ انہوں نے 1986 کی فلم "ایٹ کلوز رینج" کے ذریعے بھی پذیرائی حاصل کی۔
فولی کی مشہور فلموں میں "گلن گیری گلین راس" (1992)، "فئیر" (1996)، اور "ففٹی شیڈز ڈارکر" (2017) و "ففٹی شیڈز فریڈ" (2018) شامل ہیں۔ انہوں نے "بلینز" اور "ٹون پیکس" جیسے مشہور ٹی وی شوز کی اقساط کی ہدایتکاری بھی کی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
معروف امریکی گلوکارہ ریحانہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش
عالمی شہرت یافتہ باربیڈین گلوکارہ اور بزنس وومن ریحانہ اور معروف امریکی ریپر اے ایس اے پی راکی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ ریحانہ نے یہ خوشخبری فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جہاں انہوں نے نومولود کیساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی۔
تصویر میں ریحانہ کو اپنی بیٹی کو گلابی لباس میں لپیٹے بازوؤں میں تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں ریحانہ نے بیٹی کا نام اور پیدائش کی تاریخ بتاتے ہوئے لکھا: ’’راکی آئرش میئرز، 12 ستمبر 2025۔‘‘
دلچسپ بات یہ ہے کہ بیٹی کی پیدائش سے ایک دن قبل اے ایس اے پی راکی نے ایک فیشن میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اس بار بھی بیٹی کے والد بننا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا، ’میں دعا کرتا ہوں کہ یہ لڑکی ہو۔ پہلے بچے کے وقت ہم نے جنس معلوم کی تھی، لیکن دوسری اور تیسری بار ہم نے ایسا نہیں کیا، مگر میرا دل کہہ رہا ہے کہ یہ لڑکی ہوگی۔‘
واضح رہے کہ اس سے قبل ریحانہ اور راکی دو بیٹوں کے والدین تھے اور اب اس ننھی پری کی آمد سے ان کے خاندان کی خوشیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔