طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے میں علیحدگی کی خبریں کافی عرصہ سے زیرگردش ہیں اور سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جاری تھیں کہ بالی ووڈ کی اس جوڑی کے درمیان طلاق ہو گئی ہے لیکن دونوں کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا تھا۔
تاہم گزشتہ روز اپنی شادی کی 18ویں سالگرہ کے موقع پر ایشوریا رائے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر فیملی کی تصویر شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور جوڑی کے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں۔
شیئر کی گئی تصویر میں ایشوریا رائے کو اپنے شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی ارادھیا کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ نے کیپشن میں دل والا ایموجی بھی بنایا۔
View this post on Instagram
A post shared by AishwaryaRaiBachchan (@aishwaryaraibachchan_arb)
ایشوریا رائے کی جانب سے تصویر شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے شروع ہو گئے کسی نے کہا کہ شکر ہے دونوں کے درمیان سب ٹھیک ہو گیا تو کسی نے اس جوڑے کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے دعائیں دیں۔
فرین ککر لکھتی ہیں کہ بالی ووڈ اداکارہ کی اس پوسٹ نے تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ خاندان سے اہم کچھ نہیں ہوتا۔
یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن نے اپریل 2007 میں شادی کی تھی۔ ان کی بیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابھیشیک بچن ارادھیا بچن ایشوریا رائے ایشوریا رائے طلاق بالی ووڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ابھیشیک بچن ارادھیا بچن ایشوریا رائے ایشوریا رائے طلاق بالی ووڈ ایشوریا رائے ابھیشیک بچن بالی ووڈ
پڑھیں:
ہالی اور بالی ووڈ ستاروں کا ہوگن کو خراج تحسین؛ سلویسٹر اسٹالون بھی آبدیدہ
کون جانتا تھا کہ ٹیری بولیا نامی شخص ریسلنگ رنگ میں 'ہلک ہوگن' کے نام سے عالمی شہرت حاصل کرے گا۔
عالمی شہرت یافتہ ریسلر اور ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے ہال آف فیم ممبر ہلک ہوگن 24 جولائی 2025 کو 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلک ہوگن کو فلوریڈا میں ان کے گھر پر دل دورہ کا پڑا تھا۔ انھیں فوری اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ہلک ہوگن کی اچانک موت نے نہ صرف ریسلنگ کی دنیا بلکہ شوبز انڈسٹری کو بھی افسردہ کر دیا ہے۔
دنیا بھر کے سوبز ستاروں نے 80 کی دہائی میں سنسنی خیز مقابلوں اور کھیل و تفریح کے ذریعے اُس دور کو سنہری یادیں بنانے پر ہلک ہوگن کو ناقابل فراموش شخص قرار دیا۔
ہالی وڈ اسٹار سلویسٹر اسٹالون نے بھی یادگار تصاویر اور لمحات شیئر کرتے ہوئے ان کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا۔
بھارتی اداکار ورون دھون اور ارجن کپور سمیت کئی شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
فلمی ستاروں نے لکھا کہ آپ نے ہمارا بچپن یادگار بنایا۔ آپ کی یادیں اب ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ ہلک ہوگن کے نہ صرف مداح بلکہ قریبی دوست بھی تھے۔ دونوں کا تعلق 1980 سے قائم تھا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دیرینہ دوست ہلک ہوگن کی موت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا وہ بہادر، مضبوط، ذہین اور سب سے بڑھ کر ایک عظیم دل رکھنے والا دوست تھا۔
ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنے آفیشل بیان میں کہا کہ ہلک ہوگن نے 1980 کی دہائی میں ریسلنگ کو عالمی سطح پر پہچان دلائی۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔