عفان وحید کے ساتھ لندن میں کیا ہوا؟ اداکار نے دلچسپ قصہ سنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پاکستانی معروف ماڈل و اداکار عفان وحید نے لندن میں پیش آنے والے مزاحیہ قصے کو مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔
حال ہی میں نجی چینل کے عید شو میں اداکار نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں پیش آئے دلچسپ واقعے کی روداد سنا دی۔
انہوں نے شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ کس طرح بھارتی فینز انہیں غلطی سے رنبیر کپور سمجھ بیٹھے۔
عفان وحید نے بالی ووڈ سیلبرٹی کا نام لیے بغیر کہا کہ میں لندن میں ایک ریستوران سے نکل رہا تھا تو 3 بھارتی فینز مجھے غلطی سے بالی ووڈ سیلبرٹی سمجھ کر ان کا نام چیختے ہوئے میرے پاس آئے اور کہا کہ آپ وہی ہیں ناں؟ تو میں نے بھی مذاق میں کہہ دیا کہ ہاں میں وہی ہوں اور ان کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں اور آٹوگراف دیا۔
اسی پروگرام میں شریک ایک اور مہمان اداکار آغا علی نے فوراً بتایا کہ میں جانتا ہوں وہ بالی ووڈ سیلبرٹی کون ہیں، وہ اداکار رنبیر کپور ہیں۔
آغا علی کے نام لینے پر عفان وحید نے کہا کہ مسئلہ یہ تھا کہ وہ عفان وحید کو نہیں جانتے تھے بلکہ انہیں بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کے طور پر پہچان رہے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت میں کم عمر تھا اور چہرہ بھی تھوڑا پتلا سا تھا تو اس وقت تھوڑی شباہت آتی تھی، میں آج بھی اس ملاقات کو یاد کرتا ہوں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عفان وحید بالی ووڈ کہا کہ
پڑھیں:
بالی وڈ نے پاکستان کا مشہور گانا ‘بول کفارہ’ دوسری بار چُرالیا
بالی وڈ نے پاکستان کا مشہور گانا ‘بول کفارہ’ دوسری بار چُرا لیا۔
بالی وڈ میں پاکستانی گانوں کو چوری کرنے کا رواج کافی پرانا ہے، جو بغیر اجازت اور بغیر کریڈٹ دیے اپنی میوزک البم اور فلموں میں استعمال کرلیتے ہیں۔
‘بول کفارہ’ پاکستانی ڈرامے کا او ایس ٹی گانا ہے جسے قوالی طرز پر بنایا گیا ہے، یہ گانا سرحد پار بھی اس قدر مشہور ہوا کہ دو بار چرا لیا گیا۔
بول کفارہ کو سب سے پہلے جوبن نوٹیال نے چوری کیا تھااور اب بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ نے فلم ایک دیوانے کی دیوانیات کے لیے دوبارہ اس گانے کو گایا ہے جس میں اداکارہ سونم باجوہ اور اداکار ہرش وردھن راہنے نظر آئے ہیں۔
چوری شدہ گانے کے ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بالی وڈ انڈسٹری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔