ممبئی(شوبز ڈیسک) شاہ رخ خان کے بیٹے، آریان خان اپنے ڈیبیو شو ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں ۔

بدھ کی شب ممبئی میں شو کی پریمیئر کے لیے بالی ووڈ کے بڑے ستارے جمع ہوئے جن میں مادھوری ڈکشت، انیل کپور، فرح خان، عالیہ بھٹ اور رنبیرکپورشامل ہیں۔ شاہ رخ خان خود بھی اپنی بیوی گوری اور بچوں سہانا و ابرام کے ہمراہ بیٹے آریان خان کے ڈیبیو نیٹ فلکس شو ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کی پریمیئر میں پہنچے۔

اس تقریب کے کئی لمحات وائرل ہوگئے۔ جن میں سے ایک کلپ خاص طور پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا جس میں شاہ رخ خان پاپا رازی کے ساتھ پوز دے رہے تھے۔

ایک وائرل ویڈیو میں شاہ رخ خان کو پاپارازی کے ساتھ خوش دلی سے پوز دیتے دیکھا گیا، جبکہ آریان مختلف زاویوں سے ان تصاویر کو کیمرے میں قید کر رہے تھے۔ مداحوں نے اس لمحے کو خاص قرار دیا، کیونکہ یہ اشارہ تھا کہ شاہ رخ خان نے ممکنہ طور پر پچھلے کچھ تنازعات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یاد رہے کہ 2021 میں آریان خان کے ڈرگ کیس کے دوران میڈیا نے فیملی پر بہت دباؤ ڈالا تھا اور اُس وقت شاہ رخ خان نے اکثر ایونٹس یا ہوائی اڈوں پر اپنے چہرے کو چھپایا اور فوٹوگرافی سے گریز کیا تھا۔ لیکن اس پریمیئر میں دکھائی دینے والا اعتماد اور خوش دلی نے یہ واضح کیا کہ سپر اسٹار نے وہ باب ختم کر دیا ہے۔

’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کی کہانی ایک نوجوان آسمان سنگھ (لکشیا) پر مبنی ہے، جو بالی ووڈ کی چمک اور محنت کے درمیان اپنا مقام بنانے کی جستجو میں ہے۔ اس کے ساتھ اس کا وفادار دوست پرویز (راغو جویال)، تیز زبان والی منیجر سانیا (آنیا سنگھ)، اور اس کے اہل خانہ چچا اوتار (مانوج پاہوا)، ماں نیتا سنگھ (مونا سنگھ) اور والد راجت سنگھ (ویجینت کوہلی) ہیں جو ہر قدم پر اس کے ساتھ ہیں۔

شومیں کئی بالی ووڈ کے بڑے اسٹارز بھی مختصر جھلکیاں دکھائیں گے، جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، ایس ایس راجامولی اور عامر خان شامل ہیں، جو کہ شو کی کشش کو اور بڑھاتے ہیں۔

’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ نیٹ فلکس پر 18 ستمبر 2025 سے شروع ہوگی۔ مداح وائرل ویڈیو اور تصاویر کے ذریعے اس پریمیئر کے لمحوں سے محظوظ ہو رہے ہیں اور کئی شائقین نے شاہ رخ خان کے پاپارازی کے ساتھ دوستانہ رویے کی تعریف بھی کی ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شاہ رخ خان کے ساتھ خان کے

پڑھیں:

کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار

کراچی:

ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انسانی حقوق کا مغربی تصور سیرت طیبہؐ کی روشنی میں
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا