فواد خان کا بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیا رہا؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, April 2025 GMT
پاکستان کے سُپر اسٹار فواد خان بالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں کیساتھ فلموں میں کام کر چکے ہیں اور جلد ہی ان کی نئی فلم ’ابیر گلال‘ ریلیز ہونے والی ہے جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ وانی کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کی ہے۔
فواد خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں ان بالی ووڈ اداکاراؤں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا جن کے ساتھ وہ مختلف فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ ان میں سونم کپور، عالیہ بھٹ، انوشکا شرما اور حالیہ طور پر وانی کپور شامل ہیں۔
فواد خان نے سونم کپور کو ایک صاف گو شخصیت قرار دیا جو بلا جھجک اپنے دل کی بات کہہ دیتی ہیں، اور کہا کہ وہ ایک اچھی دل رکھنے والی انسان ہیں۔
عالیہ بھٹ اور انوشکا شرما کے بارے میں فواد نے کہا کہ ان دونوں میں زبردست توانائی اور جوش پایا جاتا ہے، جو کہ کام کے دوران نمایاں ہوتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
وانی کپور کے بارے میں فواد خان نے کہا کہ وہ ایک بہترین فنکارہ ہیں اور ان کا کام بہت متاثر کن ہے۔ فواد نے مزید کہا کہ ان تمام اداکاراؤں میں صلاحیت اور خلوص دل دونوں موجود ہیں، جو انہیں نہ صرف باصلاحیت بلکہ اچھی شخصیات بھی بناتے ہیں۔
یاد رہے کہ فواد خان اور وانی کپور کی فلم ابیر گلال 9 مئی کو ممکنہ طور پر ریلیز ہونے والی ہے تاہم بھارت میں ہونے والے پہلگام واقعے کے بعد اس فلم کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے جس سے اس کی بھارت میں ریلیز رُکنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وانی کپور فواد خان کہا کہ
پڑھیں:
نیپوکڈز کی دائی جان! کرن جوہر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں
ہدایتکار موہت سوری کی نئے اداکاروں کو لے کر بنائی گئی فلم "سیارہ" نے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے۔
سیارہ کی کامیابی کو اس لیے بھی سراہا جا رہا ہے کہ کیوں کہ فلم کے مرکزی کردار نبھانے والے آہان پانڈے اور انیت شرما کسی سپر اسٹارز کے بچے نہیں ہیں۔
فلم ساز کرن جوہر بھی اس فلم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور نے انسٹاگرام پر فلم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ نوآموز فنکاروں کی تعریف کی اور ڈائریکٹر کو مبارکباد دی۔
جس ایک صارف نے کرن جوہر کو نشانے پر لیتے ہوئے کمنٹ لکھا کہ "آ گیا نیپو کڈ کی دائی جان"۔
صارف نے کمنٹ اس لیے کیا کیوں کہ کرن جوہر کو بھارتی فلم انڈسٹری میں نیپوٹزم یعنی صرف سپر اسٹارز کو ڈیبیو کرانے کا الزام لگایا جاتا ہے۔
کرن جوہر بھی کہاں خاموش رہنے والے تھے فوراً جواب دے مارا کہ "چپ کرو، گھر بیٹھ کر منفی باتیں مت پالو، فلم میں دونوں بچوں کا کام دیکھو اور خود بھی کچھ اچھا کام کرو۔
خیال رہے کہ کرن جوہر جنہیں کسی دور میں "روم کومز" کا بادشاہ کہا جاتا تھا، اب وہ "نیپو کڈز کے گاڈ فادر" کے نام سے مشہور ہیں۔
چاہے عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی بات ہو یا اننیا پانڈے اور جھانوی کپور کی، ان سب کو کرن جوہر نے بالی وڈ کی دنیا میں متعارف کرایا۔
حال ہی میں انھوں نے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اور سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کو فلم "نادانیاں" کے ذریعے لانچ کیا۔