بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ کی بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شبمن گل سے علیحدگی کے بعد بالی ووڈ اداکار سے تعلقات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

حال ہی میں انڈین میڈیا کی وپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سارہ ٹنڈولکر اور بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے نہ تو سارہ اور نہ ہی سدھانت کی طرف سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے آئی ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ذرائع کا کہنا تھا کہ ’سدھانت اور سارہ کی دوستی ابھی نئی ہے، اس لیے یہ سمجھ آتا ہے کہ وہ اس خبر کو منظرعام پر نہیں لانا چاہتے۔ اور میں خود بھی اس خوبصورت تعلق کو نظرِ بد سے بچانا چاہتا ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: آنے والے دنوں میں شبمن گل کی کرکٹ پر حکمرانی ہوگی میری بات لکھ لیں، برائن لارا

سارہ ٹندولکر کے بارے میں طویل عرصے سے کہا جا رہا تھا کہ وہ بھارتی کرکٹر شبمن گل کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ دونوں نے کبھی اس رشتے کی تصدیق یا تردید نہیں کی، لیکن سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ تبادلوں اور سارہ کا میچز کے دوران اسٹینڈز میں موجود ہونا ان افواہوں کو تقویت دیتا رہا۔ کچھ ہفتے پہلے سوشل میڈیا پر یہ بحث شروع ہوئی کہ شبمن اور سارہ نے ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے، جس کے بعد ان کے بریک اپ کی خبریں زور پکڑ گئیں۔

کچھ دن قبل شبمن گل نے دی ہالی ووڈ رپورٹر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں تصدیق کی کہ وہ سنگل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پچھلے تین سال سے کسی تعلق میں نہیں ہیں۔ شبمن نے مزید کہا کہ ان کا نام کئی لوگوں کے ساتھ جوڑا گیا، جن میں سے کچھ سے تو وہ زندگی میں کبھی ملے بھی نہیں۔ جہاں تک سارہ ٹندولکر کی بات ہے، انہوں نے ہمیشہ شبمن گل کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں: وہ بالی ووڈ اداکار جو اربوں روپوں کے ذاتی جیٹ کے مالک ہیں

 واضح رہے کہ سارہ تندولکر لیجنڈری کرکٹر سچن ٹندولکر کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے 2021 میں ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور مقامی برانڈ کے لیے ایک اشتہاری مہم کا حصہ بنیں، تاہم سارہ کی وجہ شہرت ان کے والد سچن ٹنڈولکر ہیں۔

سدھانت چترویدی ہندی فلم انڈسٹری کے ایک مشہور اداکار ہیں، ان کے بارے میں یہ افواہیں بی گردش کر رہی تھیں کہ وہ امیتابھ بچن کی نواسی نویہ نندا کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ اگرچہ دونوں نے کبھی تعلق کی تصدیق یا تردید نہیں کی، لیکن وہ اکثر ایک ساتھ دیکھے گئے۔ سدھانت، نویہ کے فیملی فنکشنز میں بھی شریک ہوتے تھے، جس سے ان کے رشتے کی چہ میگوئیاں بڑھتی رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹنڈولکر سچن ٹنڈولکر شبمھن گل.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹنڈولکر سچن ٹنڈولکر شبمھن گل بالی ووڈ اداکار شبمن گل کے ساتھ

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  • بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی