مشہور ہالی ووڈ اسٹار کیخلاف جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
مشہور فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو کیخلاف فلم کے سیٹ پر دو خواتین کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی سنیما کی ایک مشہور شخصیت ڈیپارڈیو کو حالیہ برسوں میں جنسی زیادتی کے کئی الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جبکہ 76 سالہ ڈیپارڈیو مسلسل کسی بھی غلط کام سے انکار کرتے رہے ہیں تاہم یہ پہلا کیس ہوگا جس کے لیے اس پر مقدمہ چلایا جائے گا۔
ڈیپارڈیو کے وکیل، جیریمی اسوس نے کہا کہ یہ مقدمہ ان کے مؤکل کے خلاف ’جھوٹے الزامات‘ پر مبنی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فلم اسٹار کی صحت کی خرابی کی وجہ سے ابتدائی سماعت ملتوی ہونے کے عدالت میں پیش ہوئے۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ فلم سیٹ پر موجود دو خواتین پر جنسی زیادتی کے حملے 2021 میں لیس وولٹس ورٹس (دی گرین شٹر) کی فلم بندی کے دوران ہوئے۔
انہوں نے ڈیپارڈیو پر فلم کے سیٹ پر خواتین میں سے ایک کو پکڑ کر اسے اپنی طرف کھینچنے اسے دبوچ کر اس کے جسم کو چھوتے ہوئے اور نازیبا حرکتیں کرتے ہوئے فحش الفاظ کہے، استغاثہ کا کہنا ہے کہ تین لوگوں نے اس منظر کو دیکھا جو اس کے آئی وِٹنس ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسری خاتون کو ڈیپارڈیو نے فلم سیٹ پر اور پاس کی گلی میں گھیر لیا، خواتین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ فرانسیسی اسٹار جیرارڈ ڈیپارڈیو کی جانب سے مبینہ حملے اس وقت کیے گئے جب ان کیخلاف پہلے ہی 2018 میں ایک 18 سالہ نوجوان اداکارہ کے ریپ کے الزامات کے سلسلے میں تفتیش جاری تھی۔
اس کیس میں استغاثہ کی جانب سے ٹرائل کی درخواست کی گئی ہے۔ خواتین میں سے ایک کے وکیل نے رائٹرز کو بتایا کہ اس کی مؤکل ڈیپارڈیو کے خلاف آگے آنے سے خوفزدہ تھی کیونکہ وہ فرانسیسی سنیما کا ٹائیکون ہے اور اس اداکارہ نے کیرئیر کا آغاز ہی کیا ہے۔
یاد رہے کہ جیرارڈ کا مقدمہ فرانس کی عدالتوں کے سامنے آنے والا سب سے بڑا #MeToo کیس ہو سکتا ہے، کیونکہ فرانس ایک ایسا ملک ہے جہاں جنسی تشدد کے خلاف احتجاجی تحریک نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی طرح توجہ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کی ہے اور اب ایسے کیسز سامنے آنے پر سخت کارروائی کی توقعات ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: جنسی زیادتی کے سیٹ پر
پڑھیں:
کوئٹہ، سیاہ کاری کے بعد شادی نہ کرنے پر مرد کیخلاف مقدمہ درج
ائیر پورٹ روڈ پولیس تھانے میں درج ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا ہے کہ وارث بادیزئی نامی شخص نے پہلے نشہ آور ڈرنک پلا کر زنا کا نشانہ بنایا، بعد ازاں شادی کا وعدہ کرکے مزید سیاہ کاری کی۔ اب فون نہیں اٹھا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی خاتون رہائشی نے سیاہ کاری کے بعد شادی نہ کرنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا لیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نے پہلے نشہ آور چیز پلا کر زنا کا نشانہ بنایا، بعد ازاں شادی کا جھانسہ دے کر سیاہ کاری کی۔ خاتون حاملہ ہوئی ہے تو اب ملزم فون نہیں اٹھاتا۔ کوئٹہ میں پیش آنے والے انوکے واقعہ کی ایف آئی آر کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔ جس میں سائرہ کاکڑ نامی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ وارث بادیزئی نامی شخص نے پہلے اس سے دوستی کی، بعد ازاں اسے اپنے ساتھ لے جاکر نشہ آور کولڈ ڈرنگ پلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ واقعہ کے بعد حاملہ ہونے پر وارث بادیزئی نے شادی کا وعدہ کیا اور مزید زنا کرتا رہا۔ اب فون نہیں اٹھا رہا ہے۔ خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ پولیس کے مطابق وارث بادیزئی نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔