لالی ووڈ انڈسٹری کے فائٹر ایکٹر مشتاق گبر انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
سٹی 42 : لالی ووڈ انڈسٹری کے فائٹر ایکٹر مشتاق گبر انتقال کر گئے ۔
70 سالہ مشتاق گبر گردوں اور جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا ۔
مشتاق گبر نے تین سو سے زائد فلموں میں بطور فائٹر ایکٹر پرفارم کیا ۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مشتاق گبر
پڑھیں:
سابق صوبائی وزیر حبیب الرحمان تنولی انتقال کر گئے
مانسہرہ(نیوز ڈیسک) سابق صوبائی وزیر اور جمعیت علمائے اسلام کے بزرگ سیاستدان حبیب الرحمان تنولی انتقال کرگئے۔
سابق صوبائی وزیر بزرگ سیاستدان حبیب الرحمن تنولی ایڈووکیٹ مانسہرہ میں انتقال کرگئے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ حبیب الرحمان تنولی کی نماز جنازہ کل صبح 11 بجے آبائی گاؤں ٹھاکر میرا گراؤنڈ پڑھنہ میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ حبیب الرحمن تنولی ایڈووکیٹ کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے تھا، وہ متعدد بار خیبر پختونخوا میں وزیر رہ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حبیب الرحمان تنولی 1988ء میں صوبائی وزیر مذہبی امور، اوقاف و زکوٰۃ، 1993ء میں صوبائی وزیر لوکل باڈیز اینڈ رورل ڈیولپمنٹ جبکہ 2008ء میں صوبائی وزیر لینڈ ریونیو اور اسٹیٹ افیئر خیبرپختونخوا بھی رہ چکے ہیں۔
Post Views: 8