لاہور، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر + اپنے سٹاف رپورٹر سے) نیب نے چھ ماہ کے عرصہ میں مجموعی طور پر 547 ارب روپے کی ریکوری کر لی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے رواں سال 2025ء کے پہلے چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے جس کیمطابق عوامی مفاد کے تحفظ اور لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی کے لیے اپنی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کی کوشش جاری رکھی جائے گی تاہم رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے عرصے میں ادارے نے ریکارڈ ریکوریاں کی ہیں اور ہزاروں متاثرین کو ان کی رقوم واپس دلوائی ہیں۔ سال2025 ء کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون) میں نیب نے456.
3 ارب روپے کی ریکارڈ بازیابی کی، جو کہ پہلی سہ ماہی میں کی گئی91. 01 ارب روپے کی ریکوری کے مقابلے میں29 .365 ارب روپے زیادہ ہے، سال2025 ء کی پہلی دو سہ ماہیوں میں مجموعی طور پر 31 .547 ارب روپے کی ریکوری کی گئی، جن میں سے33 .532 ارب روپے مالیت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں وفاقی و صوبائی وزارتوں، محکموں اور مالیاتی اداروں کے حوالے کی گئیں ۔ علاوہ ازیں عوام سے دھوکہ دہی کے مختلف مقدمات میں12,611 متاثرین کو انکی لوٹی ھوئی رقوم واپس دلوائی گئی نیب کے مطابق گزشتہ دو برسوں کے دوران نیب نے مجموعی طور پر 73 .5854 ارب روپے (یعنی5.854 کھرب روپے) کی ریکارڈ ریکوری کی، جو کہ نیب کے قیام سے اب تک کی گئی08 .839 ارب روپے کی ریکوری کے مقابلے میں700 فیصد زیادہ ہے یہ نمایاں کامیابی ملک بھر میں نیب کے افسران کی انتھک محنت اور دیانت داری کا مظہر ہے۔ جنہوں نے کرپٹ عناصر سے قومی دولت بازیاب کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔2025 ء کی دوسری سہ ماہی میں نیب کی نمایاں کامیابیاں: نیب راولپنڈی نے اسلام آباد کے سیکٹر11 -E میں واقع 51 کنال قیمتی سرکاری اراضی (29 ارب روپے مالیت) برآمد کر کے سی ڈی اے (CDA) کے حوالے کی عوام سے دھوکہ دہی کے بڑے مقدمے (B4U) میں 3 ارب روپے کی رقم بازیاب کی گئی جسے 17,214 متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا، جبکہ موجودہ سہ ماہی میں مزید4 ارب روپے کی وصولی متوقع ہے، بینکرز سٹی کیس میں 640 کنال 11 مرلہ قیمتی اراضی نیب کو منتقل کی گئی جس کی آمدنی متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔ نیب کے مطابق نیب سکھر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی25 ارب روپے مالیت سے زائد کی زمین بازیاب کرائی سندھ کے محکمہ تعلیم و خواندگی کی127 کنال و15 مرلہ اراضی، جس کی مالیت 160۔895 ملین روپے ہے، بھی بازیاب کرائی گئی صرف جنگلات کی زمین کی مد میں جون2025 ء کے اختتام تک270 ۔384 ارب روپے کی ریکوری کی گئی، جس سے جنگلات کی کل برآمدگی 77 ۔1,487 ارب روپے ہو چکی ہے نیب لاہور نے ایڈن کیس میں وصول شدہ 3.2 ارب روپے کی رقم 11,880 متاثرین میں تقسیم کی پاک عرب ہاسنگ کیس میں9 .3 ارب روپے مالیت کی 8 جائیدادیں ملزم کی جانب سے نیب کے حوالے کی گئیں ، جنہیں2,500 متاثرین کو رقم کی صورت میں فراہم کیا جائے گا ایلیٹ ٹان ہاسنگ سوسائٹی کیس میں181 ۔2 ارب روپے کی پلی بارگین پر کارروائی جاری ہے، جس کے تحت 1,789 متاثرین کو ادائیگیاں کی جائیں گی۔ نیب بدعنوانی سے حاصل شدہ دولت اور ریاستی اثاثوں کی مکمل بازیابی کے لیے پرعزم ہے۔ اس وقت نیب تمام صوبوں کے ریونیو محکموں کے ساتھ مل کر ان ریاستی اثاثوں کی واپسی کے لیے کوشاں ہے جو غیر قانونی طور پر قابض عناصر کے زیرِ قبضہ ہیں۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق تقریبا 5 ٹریلین روپے مالیت کی سرکاری زمین غیر قانونی قبضے میں ہے، جسے واپس لیا جائے گا۔ نیب کی شفافیت، احتساب اور عدل پر مسلسل توجہ قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے کہ عوامی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور متاثرہ شہریوں کو عملی فوائد فراہم کیے جائیں گے۔ نیب کے مطابق بیورو تمام متعلقہ فریقین سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس قومی مشن میں نیب کا ساتھ دیں تاکہ شفافیت بحال ہو اور قانون کی حکمرانی قائم کی جا سکے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ:
ارب روپے کی ریکوری
ارب روپے مالیت
متاثرین کو
کے مطابق
سہ ماہی
جائے گا
کیس میں
نیب کے
کی گئی
پڑھیں:
100 اور 1500 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اگست کو ہوگی
مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت ِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 100
روپے اور 1500 روپے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اگست 2025 بروز جمع المبارک کو ہوگی۔
(جاری ہے)
100 روپے والے انعامی بانڈ کا پہلا انعام سات لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام دو لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح تیسرا انعام ہزار روپے کے 1199 انعامات رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح 1850 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔