کوہستان کرپشن اسکینڈل میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم اور اہلیہ کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
کوہستان کرپشن اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ مرکزی ملزم قیصر اقبال کو اسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی نیب نے گرفتارکرلیا جس کے بعد ان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا
نیب ذرائع نے کہا کہ ملزم کے ساتھ ان کی اہلیہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ملزم ابیٹ آباد میڈیکل کمپلیکس میں عرصہ دراز سے زیر علاج تھا۔
نیب زرائع نے کہا کہ ملزم نے اپنی اہلیہ اور کنٹریکٹر ممتاز کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے منتقل کیے، ملزم نے اپنی اہلیہ اور بھانجے کے نام پر کروڑوں روپے کی جائیدادیں بنائی ہیں۔
بعد ازاں اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم کو اہلیہ سمیت احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، احتساب کے جج حامد مغل نے ملزم قیصر اقبال اور اہلیہ کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا۔
ڈپٹی پراسیکوٹر نیب محمد علی نے کہا کہ ملزم قیصر اقبال سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارمنٹ اپر کوہستان میں 2013 تک ہیڈ کلرک تھا، ملزم اس اسکینڈل کی جعل سازی میں ماسٹر مائنڈ تھا، ملزم نے جعلی چیکس اور دستاویزات بنائے اور پھر اسکے ذریعے قومی خزانے پیسے نکالے ، ملزم نے غیر قانونی طریقے سے 37 بلین روپے غبن کیے۔
ڈی پی جی نے کہا کہ ملزم نے اپنی اہلیہ اور دیگر بینامی داروں کے نام منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بنائے،ملزم کی گھر کی تلاشی پر سونا ، بیرونی ممالک کی کرنسی ،لگژری گاڑیاں جن کی مالیت 14 بلین روپے ہے ، دونوں ملزمان نے نیب تفتیش میں تعاون نہیں کیا۔
تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش کی ضرورت ہے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے ، عدالت نے دونوں ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کردیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان نے کہا کہ ملزم
پڑھیں:
ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ کیلیے 13 ارب روپے کے منصوبے منظور
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ کے لیے 13 ارب روپے کے منصوبے منظور کرلیے گئے۔
وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اہم اجلاس میں ملک کے 11 اضلاع کے لیے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، وائس کمیونیکیشن اور فائبر آپٹیکل کیبل کے 9 میگا پراجیکٹس کی منظوری دی گئی ہے۔
سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین بورڈ کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کی ہدایت پر شہری اور دیہی ڈیجیٹل تفریق کے خاتمے کے اقدامات میں تیزی لائی جا رہی ہے۔
منصوبوں کی مجموعی مالیت 13 ارب روپے سے زائد ہے اور یہ 55 لاکھ سے زائد افراد کو سہولیات فراہم کریں گے جب کہ 11 اضلاع کے 178 ٹاؤنز و یونین کونسلز اور 753 گاؤں کے مکین ڈیجیٹل دنیا سے منسلک ہو سکیں گے۔
چیئرمین یو ایس ایف بورڈ نے کہا کہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل کنکٹیویٹی سے ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ ملے گا ۔ یو ایس ایف کے پہلے سے جاری منصوبوں سے اب تک دیہی علاقوں کے 3 کروڑ 94 لاکھ افراد کو کنکٹیویٹی سروسز تک رسائی حاصل ہو چکی ہے۔
سیالکوٹ، نارووال، زیارت اور کوئٹہ کے اضلاع کے لیے 3 منصوبوں میں 1428 کلومیٹر آپٹیکل فائبر کیبل بچھائی جائے گی جب کہ عمرکوٹ، گجرانوالہ، کوہاٹ، خضدار، مظفرگڑھ، مانسہرہ اور منڈی بہاءالدین اضلاع کے لیے براڈ بینڈ سروسز کے چھ منصوبے شامل ہیں۔
اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل حفیظ الرحمان، ممبر ٹیلی کام جہانزیب رحیم، محمد یوسف اور عائلہ ماجد بھی شریک ہوئے۔